کاروار سمیت ریاست کے سمندر میں 14جون تک ماہی گیری کا موقع

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 26th May 2020, 2:54 PM | ساحلی خبریں |

کاروار:26؍مئی(ایس اؤ نیوز) کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے نافذ کئے گئے لاک ڈاؤن کی وجہ سے ماہی گیری کو ہوئے نقصان کو دیکھتے ہوئے مرکزی حکومت نے 14جون تک گہرے سمندر میں مشینی ماہی گیر ی پر پابندی عائد کرتے ہوئے روایتی ماہی گیر ی کو جاری رکھنے کی منظوری دی ہے۔ ترمیم شدہ حکم نامے کے مطابق 31جولائی تک کل 47دن مچھلی شکار پر پابندی رہے گی۔

لاک ڈاؤن کی مدت 24مارچ سے 10اپریل تک یعنی 17دن ماہی گیری کے لئے موقع نہیں دیاگیا تھاجس کی وجہ سے ماہی صنعت کاری کو نقصان ہواہے۔ ماہی گیری کو جاری رکھنے کا مطالبہ لےکر مختلف ماہی گیر تنظیموں نے حکومت سے اپیل کی تھی ۔ اس سلسلے میں ماہرین کی کمیٹی ، ریاستوں سے بات چیت کے بعد مرکزی وزارت ماہی گیر نے 14جون تک مچھلی شکار کو منظوری دی ہے۔

ہرسال کی طرح امسال بھی یکم جون سے 31جولائی تک ماہی گیر ی پر پابندی عائد کرتے ہوئے 20مارچ کو سرکلر جاری کیاگیا تھا۔ جس میں اب ترمیم کرتے ہوئے 14جون تک چھوٹ دی گئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...