یوپی ٹی ای ٹی پرچہ لیک معاملہ: پرنٹنگ پریس کا مالک گرفتار، امتحان ریگولیٹری اتھارٹی افسر معطل

Source: S.O. News Service | Published on 1st December 2021, 11:34 AM | ملکی خبریں |

لکھنؤ، یکم دسمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) اتر پردیش ٹیچر اہلیتی امتحان (یو پی ٹی ای ٹی)2021 پرچہ افشاں معاملے کے سلسلے میں سخت رخ اپنائے یوگی حکومت نے منگل کے روز امتحان ریگولیٹری اتھارٹی افسر سنجے اپادھیائے کو معطل کر دیا، ادھر اس پرنٹنگ پریس کے مالک کو گرفتار کر لیا گیا جہاں پرچہ چھاپا گیا تھا۔ اس سے پہلے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی ہدایت پر پرچہ افشاں معاملے کی جانچ ایس ٹی ایف کو سونپی گئی تھی۔

اس معاملے میں پریاگ راج، لکھنؤ، فیروزآباد، بستی سمیت دیگر اضلاع سے ملزمین کی گرفتار کی گئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ سنجے اپادھیائے پر امتحان کے انعقاد کی ذمہ داری تھی۔ معطلی کے دوران سنجے اپادھیائے بیسک ایجوکیشن ڈائرکٹر کے دفتر سے وابستہ کر دیا گیا ہے۔

’آج تک‘ کی رپورٹ کے مطابق ایس ٹی ایف پرچہ لیک معاملہ میں اہم کارروائی انجام دیتے ہوئے پرچہ کی چھپائی کا ٹھیکہ لینے والے انوپ پرساد کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کی پرنٹنگ پریس دہلی کے اوکھلا علاقے میں موجود ہے۔

اطلاعات کے مطابق پرنٹنگ پریس کے مالک رائے انوپ پرساد کو ٹی ای ٹی کا پرچہ چھاپنے کے لیے 13 کروڑ روپے کا ٹھیکہ حاصل ہوا تھا۔ ملزم نے پیپر پرنٹنگ کا کام 5 دیگر پرنٹنگ پریسوں میں تقسیم کیا تھا اور اسی وجہ سے پرچہ لیک ہو گیا۔ رائے نے دہلی کے علاوہ نوئیڈا اور کولکاتا کی پرنٹنگ پریسوں سے بھی ٹی ای ٹی امتحان کے پرچے چھپوائے تھے۔

قابل ذکر ہے کہ اتوار کو امتحان شروع ہونے کے بعد حکومت کو پیپر لیک کی اطلاع ملی جسے پختہ کرنے کے بعد آنا فانا میں امتحان کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس امتحان میں 21لاکھ سے زیادہ طلبہ نے درخواست فارم بھرا تھا۔ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ پرچہ افشاں معاملے کے ملزمین پر این ایس اے ایکٹ کے تحت کاروائی کئے جانے کی بات کہی ہے۔

یوگی نے اعلان کیا ہے کہ دوبارہ امتحان میں شر کت کے لئے متعلقہ اضلاع میں جانے والے ملزمین کو روڈویز بس یاترا کی مفت سہولیت دی جائے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...