کانگریس کی باغی ایم ایل اے ادیتی سنگھ کی رکنیت سے متعلق اسمبلی اسپیکر نے اپنا فیصلہ محفوظ رکھا

Source: S.O. News Service | Published on 1st July 2020, 10:06 PM | ملکی خبریں |

رائے بریلی / لکھنؤ،یکم /جولائی (آئی این ایس انڈیا) اتر پردیش کی قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر دل نارائن دکشٹ نے رائے بریلی صدر سے کانگریس کی باغی ایم ایل اے ادیتی سنگھ کی اسمبلی کی رکنیت منسوخ کرنے کی درخواست پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھاہے۔

نیز کانگریس کے ایک اور ایم ایل اے راکیش سنگھ اور ایس پی کے ایم ایل اے نتن اگروال کے معاملے کا آئندہ ہفتے جائزہ لیا جائے گا۔در حقیقت منگل کے روز اسپیکر نے ادیتی سنگھ کیس کی سماعت مکمل کی۔

کانگریس کی طرف سے ممبرشپ منسوخی کے لئے دائر کیس کی نمائندگی کرنے والے سپریم کورٹ کے سینئر وکیل کے سی کوشک نے کہا کہ تین گھنٹے سے زیادہ سماعت کے بعد اسپیکر نے اپنا فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔ امید ہے کہ اس فیصلے کاجلدہی اعلان کردیا جائے گا۔

وہیں رائے بریلی صدر کے ایم ایل اے ادیتی سنگھ کو قانونی ماہرین کی ان کی ٹیم نے مدد فراہم کی۔ پہلی سماعت 25 جون کو کانگریس کی رکنیت منسوخ کرنے کی درخواست پر قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر کے ذریعہ ہوئی۔ اسی دوران، دوسری سماعت 30 جون کو ہوئی۔قانون ساز اسمبلی کے پرنسپل سکریٹری پردیپ دبے نے کہا کہ ہائی کورٹ نے باغی ایم ایل اے کے خلاف تینوں درخواستوں کو 16 جولائی تک نمٹانے کی ہدایت کی تھی۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...