اتر پردیش: بی جے پی ایم ایل اے کے بھائی کے میرج ہال میں پکڑا گیا ’سیکس ریکٹ‘

Source: S.O. News Service | Published on 29th July 2020, 10:23 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بریلی،29؍جولائی(ایس او نیوز؍ایجنسی) اتر پردیش کے ضلع بریلی کے بہیڑی اسمبلی حلقے سے بھارتیہ جنتا پارتی کے رکن اسمبلی چھتر پال سنگھ کے بھائی سبکدوش پرنسپل کے بینکٹ ہال میں ہائی پروفائل کال گرلس کے ساتھ جسم فروشی کے کاروبار کا انکشاف ہوا ہے۔ شہر کی بارا دری پولیس نے رہیل کھنڈ یونیورسٹی کے پیچھے 'وید ایونیو بینکٹ ہال' میں چھاپا مار کر منگل کی دیر رات نو کال گرلس اور چار نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے۔ ان کے قبضے سے کافی قابل اعتراض اشیاء، انسداد حمل اشیاء اور شہوت کو بڑھانے والی دوائیں ملی ہیں۔ ان کے خلاف بارا دری میں جسم فروشی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

بریلی کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس شیلندر کمار پانڈے نے بتایا کہ روہیل کھنڈ یونیورسٹی کے پیچھے ڈورا موڑ پر وید ایونیو بینکٹ ہال میں پولیس ٹیم نے خاتون پولیس اہلکار کے ساتھ چھاپہ مار ی کی۔ پولیس کی اطلاعات موصول ہو رہی تھیں کی بینکٹ ہال میں جسم فروشی کا کاروبار چل رہا ہے۔ ویدا وینیو بینکٹ ہال بی جے پی رکن اسمبلی چھتر پال گنگوار کے بھائی چمن لال گنوار کا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس معالے میں پولیس نے مغربی بنگال کی آٹھ اور دہلی کی ایک لڑکی کو گرفتار کیا ہے۔پولیس نے چار لڑکوں کو بھی گرفتار کیا ہے۔ موقع پر دو لڑکے قابل اعتراض حالت میں بھی ملے ہیں۔اطلاع ہے کہ کمروں کا کرایہ گراہکوں سے وصول کیا جاتا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ سبھی لڑکیوں کی عمر 20 تا 30 سال کے درمیان کی ہے۔

شیلندر نے بتایا کہ سیکس ریکٹ کے علاوہ بین ریاستی انسانی اسمگلنگ سے جڑا معاملہ بھی ہوسکتا ہے۔ لڑکیوں کےلانے والے دلال کی تلاش کی جا رہی ہے۔ مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ اس معاملے میں سخت کارروائی کی جائے گی۔

وہیں اس معاملے میں صفائی پیش کرتے ہوئے رکن اسمبلی چھتر پال گنگوار نے بتایا کہ چمن لال گنگوار میرے بھائی ہیںَ اور سی بی گنج انٹر کالج میں پرنسپل رہے ہیں۔ بینکٹ ہال کرایہ پر دیا گیا تھا۔ اس سے ان کا اور ان کے بھائی کا کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ انہوں نے دعوی کیا کہ پولیس کی جانچ میں ساری چیزیں واضح ہوجائیں گی۔

ایک نظر اس پر بھی

دہلی میں ای-گاڑی پالیسی کا اعلان، الیکٹرک گاڑیوں کی خریداری پر رعایت ملے گی

ہلی کی اروند کیجریوال حکومت نے دارالحکومت کو آلودگی سے پاک کرنے کے منصوبے کے تحت جمعہ کے روز ای- گاڑی پالیسی کو نافذ کرنے کا اعلان کیا، جس میں مختلف زمروں کی الیکٹرک گاڑیاں خریدنے کے لئے 30 ہزار سے لے کر 1.5 لاکھ روپے تک رعایت دی جائے گی۔

بے لگام میڈیا پر جمعیۃ کی عرضی: جب تک عدالت حکم نہیں دیتی حکومت خود سے کچھ نہیں کرتی: چیف جسٹس

مسلسل زہر افشانی کرکے اور جھوٹی خبریں چلاکر مسلمانوں کی شبیہ کوداغدار اور ہندوؤں اورمسلمانوں کے درمیان نفرت کی دیوارکھڑی کرنے کی دانستہ سازش کرنے والے ٹی وی چینلوں کے خلاف داخل کی گئی

دہلی فسادات: پروفیسر اپوروانند کی حمایت میں سامنے آئے ملک و بیرون ملک کے دانشوران

 ملک اور بیرون ملک کے ایک ہزار سے زائد معروف دانشوروں، نوکر شاہوں، صحافیوں، مصنفوں، ٹیچروں او اسٹوڈنٹس نے دہلی یونیورسٹی کے پروفیسر اپوروانند سے مشرقی دہلی میں فسادات کے معاملے میں پوچھ گچھ کئے جانے اور انکا موبائل فون ضبط کرنے کے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے اور پولیس کے ذریعہ ...

کالعدم چینی کمپنیوں سے بی جے پی کے گہرے رشتے ہیں: کانگریس

 کانگریس نے الزام عائد کیا ہے کہ حکومت نے قومی سلامتی کے لیے خطرہ بتاتے ہوئے جن چینی کمپنیوں پر پابندی لگائی ہے ان میں سے کئی کے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) سے گہرے رشتے ہیں اور گزشتہ عام انتخابات میں ان کمپنیوں نے اس کے لیے تشہیری مہم کا کام کیا تھا۔

کیرالہ میں پیش آیا چٹان کھسکنے کا خطرناک حادثہ۔ 15ہلاک اور60سے زائدافراد ہوگئے لاپتہ۔ ملبے میں دب گئیں 30جیپ گاڑیاں 

کیرالہ کے مشہور تفریحی مقام ’مونار‘ سے قریب ’ایڈوکی‘ میں چٹان کھسکنے کا ایک خطرناک حادثہ پیش آیا جس میں تاحال 15افراد ہلاک ہونے اور 60سے زیادہ لوگ لاپتہ ہونے کے علاوہ 30جیپ گاڑیاں چٹان کے ملبے میں دب کر رہ جانے کی خبر ہے۔

عالمی ادارہ صحت نے کہا؛ سماجی فاصلہ برقرار نہ رکھنے سے بڑھ رہے ہیں کورونا کے معاملات، نوجوان مریضوں کی تعداد میں تین گنا اضافہ

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کا کہنا ہے کہ سماجی فاصلہ برقرار نہ رکھنے کی وجہ سے گزشتہ پانچ ماہ کے دوران کرونا وائرس سے متاثرہ نوجوانوں کی تعداد میں تین گنا اضافہ ہوا ہے۔ڈبلیو ایچ او کی رپورٹ کے مطابق فروری کے آخر سے لے کر جولائی کے وسط تک، کرونا وائرس کا شکار ہونے والے 60 لاکھ ...

جاپانی ماہرین کا کورونا وائرس کی وبا پر قابو پانے کے لئے سوپر کمپیوٹر کے استعمال کا اعلان

کورونا وائرس کی روکتھام کے اقدامات سے متعلق جاپان کے انچارج وزیر نیشی مورا یاسوتوشی نے امید ظاہر کی ہے کہ حکومت، مصنوعی ذہانت اور دیگر ٹیکنالوجیز کو بروئے کار لاتے ہوئے، انفیکشنز پر قابو پانے کے نئے موثر اقدامات دریافت کرنے میں، رواں ماہ کے آخر تک کامیاب ہو جائے گی۔ جاپانی ...