مختار انصاری کے بیٹے عباس کی رہائش پر یوپی پولیس کا چھاپہ، گرفتاری وارنٹ جاری

Source: S.O. News Service | Published on 7th August 2022, 11:20 PM | ملکی خبریں |

لکھنؤ،7؍اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی) مختار انصاری کے رکن اسمبلی بیٹے عباس انصاری کی رہائش پر آج یوپی پولیس نے چھاپہ ماری کی ہے۔ دراصل لکھنؤ کی ایک عدالت نے عباس انصاری کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری کر دیا ہے۔ اس کے پیش نظر لکھنؤ کی مہانگر پولیس نے عباس کی سرکاری رہائش 107 نمبر پر چھاپہ مارا۔ عباس انصاری پر لکھنؤ پولیس کو بغیر بتائے اسلحہ لائسنس نئی دہلی منتقل کرانے کا الزام ہے۔ اس کے علاوہ ان پر ایک لائسنس پر دھوکہ دہی کر کئی اسلحہ لینے کا بھی الزام ہے۔

قابل ذکر ہے کہ عباس انصاری کی پیشگی ضمانت عرضی خارج ہو چکی ہے اس لیے یوپی پولیس انھیں گرفتار کرنے کے لیے لگاتار چھاپہ ماری کر رہی ہے۔ غیر قانونی طریقے سے لائسنس منتقل کرنے کے ملزم عباس کو ایم پی-ایم ایل اے کورٹ نے مہانگر پولیس کو 10 اگست تک پکڑ کر عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ اس سے پہلے عباس نے عدالت میں ضمانت کے لیے عرضی داخل کی تھی جسے عدالت نے خارج کر دیا۔ ایسے میں عباس کو عدالت کے سامنے خودسپردگی کرنی ہوگی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق عباس انصاری کی تلاش میں پولیس کی آٹھ ٹیمیں لگائی گئی ہیں۔ لکھنؤ کمشنریٹ کے ساتھ ہی مئو، غازی پور، اعظم گڑھ اور وارانسی سمیت کئی اضلاع کی پولیس ان کو پکڑنے کے لیے کئی مقامات پر چھاپہ ماری کر رہی ہے۔ ایس ٹی ایف کی دو ٹیمیں بھی عباس انصاری کی تلاش میں سرگرم ہیں۔ یوپی کے کئی شہروں میں پولیس ٹیموں کی لگاتار ہو رہی چھاپہ ماری سے ماحول بھی گرم ہے۔ عباس انصاری کے سبھی موبائل نمبر لگاتار سوئچ آف بتائے جا رہے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...