’زی نیوز‘ کے اینکر کو گرفتار کرنے پہنچی چھتیس گڑھ پولیس کو یوپی پولیس نے روکا، کانگریس کی تنقید

Source: S.O. News Service | Published on 6th July 2022, 11:11 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 6؍جولائی (ایس او نیوز؍ایجنسی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کے خلاف فرضی خبر چلانے کے ملزم ’زی نیوز‘ کےاینکر روہت رنجن کو گرفتار کرنے پہنچی چھتیس گڑھ پولیس کو یوپی پولیس نے روک دیا۔ چھتیس گڑھ پولیس کا الزام ہے کہ ’’گرفتاری عمل میں لائی جا رہی تھی... (جب) مقامی پولیس ملزم کو اپنے ساتھ لے گئی اور گرفتاری کے عمل میں رخنہ ڈال دیا، حالانکہ چھتیس گڑھ پولیس نے انھیں وارنٹ کی کاپی دکھائی تھی۔‘‘

اس معاملے کو لے کر کانگریس نے یوپی پولیس پر اور بی جے پی حکومت پر حملہ کیا ہے۔ پارٹی جنرل سکریٹری جئے رام رمیش نے منگل کے روز ایک بیان جاری کر کہا کہ اتر پردیش پولیس نے ایک ملزم کو بچانے کے لیے چل رہی جانچ میں قصداً مداخلت کیا ہے۔ انھوں نے سنگین جرائم کے قصوروار شخص کو منصفانہ جانچ سے بچانے کے لیے بغیر کسی وجہ یا وضاحت کے ریاستی نظام کو تعینات کیا۔ انھوں نے سوال کیا کہ ایسا کیا راز ہے جس کے اس جانچ کے ذریعہ سے ظاہر ہونے کے خوف سے ان کے سیاسی آقاؤں کے ہاتھ پیر پھول گئے ہیں؟

کانگریس لیڈر نے کہا کہ گرفتاری وارنٹ ثبوت کی بنیاد پر ایک کورٹ کے ذریعہ جاری کیا گیا تھا۔ پھر پولیس کی کارروائی میں کیوں رخنہ ڈالا گیا۔ انھوں نے کہا کہ کیا بی جے پی یہ دعویٰ کر سکتی ہے کہ عدالتوں کی بھی سیاست کاری ہو گئی ہے؟ جئے رام رمیش نے مزید کہا کہ اگر بی جے پی ملزمین کو بچانا ہی چاہتی ہے تو پھر عدالت کا دروازہ کیوں نہیں کھٹکھٹاتی؟

جئے رام رمیش کا کہنا ہے کہ ایسا دوسری بار ہے جب بی جے پی نے عادتاً ملزمین کو جائز قانونی جانچ اور تفتیش سے بچانے کے لیے پولیس فورس کو تعینات کیا ہے۔ کانگریس لیڈر نے کہا کہ ’’یہ کون سا گٹھ جوڑ ہے جس کا پردہ فاش ہونے سے بی جے پی ڈر رہی ہے؟ بی جے پی کیوں نہیں چاہتی کہ فرضی خبر اور جھوٹی صحافت کے ایسے پیروکاروں کی ذمہ داری طے کی جائے، جو سنگین شہری بدامنی کی وجہ بن سکتے ہیں؟‘‘

ایک نظر اس پر بھی

الیکشن کمیشن نے کانگریسی لیڈر سرجے والا پر 48 گھنٹے کی لگائی پابندی

لوک سبھا انتخابات 2024 سے پہلے کانگریس کے ترجمان رندیپ سرجے والا کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ منگل (16 اپریل 2024) کو، الیکشن کمیشن آف انڈیانے ان کی انتخابی مہم پر پابندی لگا دی ہے۔ کانگریس لیڈر کیخلاف یہ کارروائی بھاجپاکی رکن پارلیمنٹ ہیما مالنی کے بارے میں ان کے متنازعہ بیان پر کی گئی۔ ...

پنجاب میں کسانوں کی تحریک جاری، پٹریوں پر احتجاج کے سبب کئی ٹرینیں متاثر

  پنجاب میں کسانوں کی تحریک جاری ہے اور بدھ کو کسان ریاست کے شمبھو ریلوے اسٹیشن پر ریلوے ٹریک پر بیٹھ گئے، جس سے کم از کم 35 ٹرینوں کی آمد و رفت متاثر ہوئی۔ خیال رہے کہ کسانوں نے 13 فروری سے مرکز کی جانب سے کم از کم امدادی قیمت سمیت دیگر مطالبات پر شمبھو کے نزدیک بین ریاستی سرحد پر ...

لوک سبھا انتخاب 2024: پہلے مرحلہ کے لیے انتخابی تشہیر ختم، 19 اپریل کو 102 سیٹوں کے لیے ڈالا جائے گا ووٹ

لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر سبھی پارٹیوں کے سرکردہ لیڈران ریلیوں اور روڈ شو میں مصروف ہیں۔ اس درمیان آج شام 6 بجے پہلے مرحلہ کے لیے انتخابی تشہیر کا عمل رک گیا۔ پہلے مرحلہ میں 21 ریاستوں و مرکز کے زیر انتظام خطوں کی 102 سیٹوں پر ووٹ ڈالے جائیں گے جسے بہت اہم تصور کیا جا رہا ہے۔ ...

بیلٹ پیپر پر واپسی کے بہت سے نقصانات ہیں، ای وی ایم مشین پر سپریم کورٹ میں سماعت

انتخابات میں ای وی ایم کے بجائے بیلٹ پیپر کے استعمال کو لے کر جاری بحثوں کے درمیان سپریم کورٹ نے منگل کو کہا کہ بیلٹ پیپر پر واپس آنے کے بہت سے نقصانات ہیں۔ سپریم کورٹ میں جسٹس سنجیو کھنہ نے پرشانت بھوشن سے پوچھا جو ای وی ایم کو ہٹانے کی درخواست کے حق میں اپنا موقف پیش کر رہے ...

گمراہ کن اشتہار معاملہ: بابا رام دیو عوامی طور پر معافی مانگنے کے لیے راضی، سپریم کورٹ نے ایک ہفتہ کا دیا وقت

پتنجلی کے گمراہ کن اشتہار معاملے میں بابا رام دیو اور کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر بالاکرشن نے عوامی طور پر معافی مانگنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ منگل کے روز سپریم کورٹ میں ہوئی سماعت کے دوران ان کے وکیل نے یہ بات سامنے رکھی۔ سپریم کورٹ نے بابا رام دیو اور بالاکرشن کو عوامی طور پر ...

بی جے پی نے الیکٹورل بانڈ کے ذریعے دنیا کا سب سے بڑا گھوٹالہ کیا، وزیر اعظم بدعنوانی کے چیمپین ہیں! راہل گاندھی

راہل گاندھی نے کانگریس اور سماجوادی پارٹی کی مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی کو بدعنوانی کا چیمپین قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے الیکٹورل بانڈ کے ذریعے بھتہ خوری کی اور دنیا کا سب سے بڑا گھوٹالہ انجام دیا۔ راہل گاندھی نے سوال کیا کہ اگر ...