یوپی پنچایت انتخابات: کورونا بحران کے درمیان پہلے مرحلے کے تحت 18 اضلاع میں ووٹنگ

Source: S.O. News Service | Published on 15th April 2021, 1:42 PM | ملکی خبریں |

لکھنؤ،15؍اپریل (ایس او نیوز؍ایجنسی) کورونا بحران کے درمیان اتر پردیش میں 3 سطحی پنچایت انتخابات میں پہلے مرحلے کے تحت جمعرات کو ووٹنگ کی جا رہی ہے۔ پولنگ کا عمل صبح سات بجے سے شام 6 بجے تک جاری رہے گا۔ پنچایت انتخابات کے پہلے مرحلہ کے تحت یو پی کے 18 اضلاع میں بلاک ڈیولپمنٹ کمیٹی (بی ڈی سی) رکن، گرام پردھان اور گرام پنچایت وارڈ رکن کے لئے ووٹر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کر رہے ہیں۔ اس مرحلہ میں 2.21 لاکھ سے زیادہ عہدوں کے لئے 3.33 لاکھ سے زیادہ امیدوار انتخابی میدان میں اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔

ریاستی الیکشن آفس کے حوالہ سے اطلاع دی ہے کہ پولنگ زور و شور سے جاری ہے اور کہیں سے کسی قسم ناخوشگوار واقعہ کی اطلاع نہیں ہے، شام 6 بجے تک ووٹنگ جاری رہے گی۔ شام 6 بجے تک جتنے ووٹر لائن میں ہوں گے تمام اپنے حق رائے دہی کا استعمال سکیں گے۔

گاؤں کے پردھان کے علاوہ گاؤں، علاقہ اور ضلع پنچایت ممبر کی چار نشستوں کے لئے انتخاب میں سبھی ووٹروں کو چار بیلٹ پیپر دیئے جارہے ہیں۔ ہر بوتھ پر پولنگ کے چار اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔ ریاستی الیکشن کمشنر منوج کمار نے بتایا کہ پنچایت انتخابات کے پہلے مرحلے میں، کووڈ 19 کے انفیکشن سے حفاظت کے لئے ہر مرکز پر سنیٹائزر اور ماسک کا انتظام کیا گیا ہے۔

پہلے مرحلہ کے تحت جن اضلاد میں صبح 7 بجے ووٹنگ کا آغاز ہوا ان میں ایودھیا، آگرہ، کانپور شہر، غازی آباد، گورکھپور، جونپور، جھانسی، الہ آباد، بریلی، بھدوہی، مہوبہ، رامپور، رائے بریلی، شراوستی، سنت کبیر نگر، سہارنپور، ہردوئی اور ہاتھرس شامل ہیں۔ اس مرحلہ میں کانگریس صدر سونیا گاندھی کے پارلیمانی حلقہ رائے بریلی، یوپی کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے ضلع گورکھپور اور سماجوادی پارٹی کے قدآور لیڈر اعظم خان کے ضلع رامپور میں بھی ووٹنگ ہو رہی ہے۔

یو پی چونکہ تین سطحی پنچایت انتخابات ہو رہے ہیں لہذا، ایک ووٹر کو بیک وقت ضلع پنچایت رکن، بی ڈی سی رکن، گرام پردھان اور گرام پنچایت ممبر کے عہدے کے لئے ووٹ دینا ہوگا۔ یوپی الیکشن کمیشن کے مطابق پہلے مرحلے میں 18 اضلاع میں ضلع پنچایت ممبروں کے 779 عہدوں کے لئے 11442 امیدوار میدان میں ہیں۔ اسی طرح علاقائی پنچایت (بی ڈی سی) ممبر کے 19313 عہدوں کے لئے 81747 امیدوار، گرام پردھان کے 14789 عہدوں کے لئے 114142 امیدوار اور گرام پنچایت وارڈ ممبروں کے 186583 عہدوں کے لئے 126613 امیدوار میدان میں ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...