یوپی: گذشتہ 6 مہینوں میں ایک لاکھ 60 ہزار سے زیادہ نئے راشن کارڈ جاری

Source: S.O. News Service | Published on 19th September 2021, 12:27 PM | ملکی خبریں |

لکھنؤ، 19؍ستمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) اتر پردیش حکومت نے گذشتہ 6 مہینوں میں نیشنل فوڈ سیکورٹی ایکٹ (این ایف ایس اے) کے تحت مجموعی طور سے 161256 نئے راش کارڈ جاری کئے ہیں۔ جس کے بعد ریاست میں مجموعی راشن کارڈ ہولڈروں کی تعداد 36012758 ہو گئی۔

اتر پردیش میں پبلک ڈسٹریبیوشن سسٹم (پی ڈی ایس) گذشتہ سالوں میں مکمل طور سے تبدیلی و شفافیت کے عمل سے گذر رہا ہے ۔وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی کوششوں سے حکومت اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کر رہی ہے کہ زیادہ سے زیادہ غریب اور ضرورت مند شخص اس سے مستفید ہو سکے۔

حکومت کی کوششوں سے 100 فیصد (99.97 فیصد) راشن کارڈ کو آڈھار کارڈ سے منسلک کیا جا چکا ہے۔ جس سے پبلک ڈسٹری بیوشن سسٹم میں قابل ذکر شفافیت آئی ہے۔ جو کہ ایک سنگ میل کے مترادف ہے۔ملک کے دوسری کسی بھی ریاست میں اتنے بڑے پیمانے پر راشن کارڈ کو آڈھار سے منسلک کیا گیا ہے۔

راشن کارڈ سے آڈھار کارڈ کی منسلکی سے بے ضابطگیوں پر کنٹرول حاصل ہوا ہے اور یہ بات یقینی بنائی گئی ہے کہ اس سے انہیں لوگوں کو فائدہ ملے جو اس کے مستحق ہیں۔علاوہ ازین ای۔پاس مشیش(پوائنٹ آف سیل)کے متعارف کرانے سے ڈیلرس کی جانب سے کی جانی والی بدعنوانی پر قدغن لگا ہے۔یوگی حکومت اس بات کہ ہر ممکن کوشش کررہی ہے کہ صرف مستحقین کو ہی راشن ملے۔

حکومت کے جانب سےاس بات کے بھی انتظامات کئے گئے ہیں ایسے شخص کا انگوٹھا نہ لگ سکے وہ بھی راشن سے محروم نہ ہو ۔ ایسے مسائل کا شکار ہونے والے شخص کو آدھار سے منسلک موبائل نمبر پر او ٹی پی کے ذریعہ انہیں راشن دستیاب کرایا جائے گا۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ کورونا وبا کی پہلی لہر میں یوگی حکومت نے مستحق کالڈ ہولڈروں کے درمیان آٹھ مہینوں تک مفت راشن تقسیم کیا تھا۔ریاستی حکومت نے اپریل سے نومبر کے درمیان فی یونٹ 5کلو کے اعتبار سے 60لاکھ میٹرک ٹن اناج مفت میں تقسیم کیا تھا۔جو کہ ملک میں ایک ریکارد ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...