اتر پردیش: مختار انصاری کی بیوی اور سالوں پر گینگسٹر ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

Source: S.O. News Service | Published on 13th September 2020, 12:11 PM | ملکی خبریں |

لکھنؤ،13؍ستمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی)  اترپردیش کے مافیا ڈان و رکن اسمبلی مختار انصاری کی بیوی اور سالے پر غازی پور پولیس نے گینگسٹر ایکٹ کا مقدمہ درج کیا ہے۔ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ڈاکٹر اوپی سنگھ نے بتایا کہ مختارانصاری کی بیوی آصفہ انصاری اور سالے شرجیل رضا و انور شہزاد ایک منظم مجرمانہ گروہ کے طور پر جرئم پیشہ واردات کو انجام دیتے ہیں جن کے ذریعہ چھاونی لائن کوتوالی غازی پور میں واقع زمین کھاتہ نمبر 162 جو ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ غازی پور کے ہدایت کے مطابق ضبط شدہ زمین پر ناجائز قبضہ کیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں تھانہ کوتوالی میں دفعہ 379.447 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے اس کے علاوہ ان لوگوں نے موضع بویری تھانہ کوتوالی واقع گمشدہ زمین پر غیر قانونی قبضہ کیا ہے۔ ملزم شرجیل اور انور نے سرکاری ٹھیکہ حاصل کرنے کے لئے فرضی دستاویزات پیش کیے۔ ان سبھی معاملوں کو دیکھتے ہوئے تینوں کے خلاف گینگسٹر ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...