عصمت دری کے مجرم کلدیپ سنگھ سینگر کی اسمبلی رکنیت منسوخ

Source: S.O. News Service | Published on 25th February 2020, 8:31 PM | ملکی خبریں |

لکھنؤ،25/فروری (ایس او نیوز/ایجنسی) اترپردیش کے زیر بحث اناؤ عصمت دری معاملہ میں سزا یافتہ بی جے پی کے رکن اسمبلی کلدیپ سینگر کی اسمبلی رکنیت کو ختم کر دیا گیا ہے۔ کلدیپ سنگھ سینگر ضلع اناؤ کے بانگر مئو اسمبلی سیٹ سے رکن اسمبلی تھا اور اسے عصمت دری کے معاملے میں عمر قید کی سزا سنائی جا چکی ہے۔ اس سلسلے میں پرنسپل سکریٹری اسمبلی پردیپ کمار دوبے نے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔

اترپردیش اسمبلی سکریٹریٹ نے اس کے لئے نوٹس جاری کیا ہے۔ اسمبلی سکریٹری پردیپ کمار دوبے نے گذشتہ 20 فروری کو نوٹیفکیشن جاری کر دیا تھا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سینگر کی رکنیت اسی دن ختم کردی گئی تھی جس دن اسے سزا سنائی گئی تھی۔ سینگر کو 20 دسمبر 2019 کو عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ لہذا اس کی رکنیت اسی دن سے ختم مانی جائے گی اور اب یہ سیٹ خالی ہوگئی ہے۔

کلدیپ سنگھ سینگر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے اناؤ بانگر مئو اسمبلی حلقے سے رکن اسمبلی تھا۔ گذشتہ دنوں کافی فضیحت ہونے کے بعد بی جے پی نے سینگر کو پارٹی سے برخواست کیا تھا۔ اب سکریٹریٹ کی جانب سے اس سیٹ کو خالی قرار دیئے جانے کے بعد یہاں پر ضمنی الیکشن ہوں گے۔ کلدیپ سنگھ سینگر کو عدالت کی جانب سے اناؤ کی ایک نابالغ کا اغوا اور عصمت دری کا مجرم قرار دیا گیا ہے۔

غور طلب ہے کہ سپریم کورٹ نے 2013 کو اپنے ایک فیصلے میں کہا تھا کہ اگر کوئی رکن اسمبلی، رکن پارلیمنٹ یا قانون ساز کونسل کا ممبر کسی جرم میں قصوروار پایا جاتا ہے اور اس کی وجہ سے اسے کم از کم دو سال یا اس سے زیادہ کی سزا سنائی جاتی ہے تو اسے فوراً نااہل قرار دیا جائے گا، یعنی وہ عوامی نمائندہ نہیں رہے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...