اناؤ عصمت دری متاثرہ کے گاؤں کا دورہ کرنے پہنچے یوگی کے2 وزیر، مشتعل عوا م کا سخت مظاہرہ، ’گو بیک‘ کا نعرہ، پولیس اہلکاروں کا بیچ بچاؤ

Source: S.O. News Service | Published on 7th December 2019, 11:28 PM | ملکی خبریں |

یوپی 7 دسمبر (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) اناؤ آبروریزی کی متاثرہ کی دہلی کے صفدر جنگ ہسپتال میں موت ہو گئی۔ ڈاکٹروں کے مطابق متاثرہ نے دیر رات 11 بج کر 40 منٹ پر آخری سانس لی۔ عصمت دری کے ملزمان نے اسے زندہ جلا دیا تھا، جس میں وہ 90 فیصد جل گئی تھی۔ اس واقعہ کی خبر لینے اور اہل خانہ سے تعزیت کے لئے جب یوگی حکومت کے 2 وزیر آج شام اناؤ کے گاؤں میں پہنچے تو انہیں ناراض اور مشتعل مقامی لوگوں کے مظاہرہ کا سامنا کرنا پڑا۔ یوگی سرکار نے دو وزیر کو اناؤ کا دورہ کرنے کے لئے کہا تھا۔ یہ علاقہ ریاست کے دارالحکومت لکھنؤ سے 65 کلو میٹر دور ہے۔ اس سے قبل وزیر اعلیٰ یوگی نے بیان جاری کر کہا تھا کہ وہ متاثرہ کی موت سے بہت دکھی ہیں اور اس کیس کی سماعت فاسٹ ٹریک کورٹ میں ہوگی۔ انہوں نے اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ  قصورواروں کو سخت سے سخت سزا ملے گی۔ دونوں وزیر کی گاڑی جب گاؤں میں داخل ہوئی تو مقامی لوگوں نے چلاتے ہوئے کہا کہ’اب کیوں یہاں آئے ہیں؟‘ بعدازاں مشتعل دیہی باشندوں کو پولیس اہلکاروں نے کار سے دور رکھنے میں کامیاب رہی۔متاثرہ کے اہل خانہ کے گھر کا دورہ کرنے کے بعد موریہ نے کہا کہ کسی بھی مجرم کو بخشا نہیں جائے گا۔متاثرہ کے اہل خانہ بھی جانچ چاہتے ہیں، ہم ا س میں بھرپور تعاون کریں گے۔ مہلوک متاثرہ کی طرف جو بھی نام لئے گئے ہیں، ان کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔ یہ سیاست کا موضوع نہیں ہے۔واضح ہوکہ یوگی آدتیہ ناتھ حکومت کو اس مسئلے پر اپوزیشن مسلسل گھیر رہا ہے۔ کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی نے بھی متاثرہ خاندان کے گھر کا دورہ کیا اور کہا کہ سی ایم کہتے ہیں کہ یہاں مجرموں کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے لیکن مجھے لگتا ہے کہ یہاں خواتین کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے۔پرینکا گاندھی نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے سنا ہے کہ حملہ آوروں کو بی جے پی پارٹی سے کوئی تعلق ہے، متاثرہ کے پورے خاندان کا گزشتہ سال سے استحصال کیا جا رہا ہے۔ پرینکاگاندھی نے کہا کہ:’میں نے یہ بھی سنا ہے کہ مجرموں کا بی جے پی سے بھی تعلق ہے، اس لیے انہیں بچایا جا رہا ہے۔ اس ریاست میں مجرموں میں قانون و انتظامیہ کا کوئی خوف نہیں ہے۔ وہیں یوپی کے سابق وزیر اعلیٰ مسٹر اکھلیش یادو آج صبح لکھنؤ میں ریاستی اسمبلی کے باہر بیٹھ کراس واقعہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے یوگی سرکار سے  استعفیٰ کا مطالبہ کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی ایم یوگی نے اسمبلی میں کہا تھا کہ مجرموں کو ”ٹھوک“دیا جائے گا، لیکن وہ ایک بیٹی کی بھی جان نہیں بچا سکے،جو کہ نہایت ہی افسوسناک ہے۔ یوپی کی سابق وزیر اعلی مایاوتی نے بھی اس معاملے پر افسوس ظاہر کرتے ہوئے یوگی سرکار کی تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوپی میں کوئی دن ایسا نہیں گزرتا جب اس صوبہ میں خواتین کیخلاف جرائم واقع نہ ہوں۔ 

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...