سی او کو مبینہ طور پر دھمکانے کا معاملہ:   سی ایم یوگی نے وزیر سواتی سنگھ سے وضاحت طلب کرلی 

Source: S.O. News Service | Published on 16th November 2019, 7:25 PM | ملکی خبریں |

 لکھنؤ، 16 نومبر (آئی این ایس انڈیا)فراڈ کے 150 سے زیادہ معاملات میں تحقیقات کا سامنا کر رہے انسل کے لئے مبینہ طور پر پیروی کرنا اورسی او کو دھمکانا ریاستی وزیر (آزادانہ چارج) سواتی سنگھ کو بھاری پڑ رہا ہے۔ ہفتہ کو سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ نے وائرل آڈیو کو لے کر وزیر سواتی سنگھ کو طلب کیا اوراس واقعہ کے تحت وضاحت طلب کی۔ تقریباً 25 منٹ تک وزیر اعلی یوگی اور سواتی سنگھ کی ملاقات ہوئی۔ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعلی یوگی کافی ناراض تھے۔ اس کے علاوہ ڈی جی پی سے بھی 24 گھنٹوں کے اندر رپورٹ طلب کی ہے۔ ذرائع کے مطابق یوگی نے کہا ہے کہ کسی بھی داغدار یا مجرم کی پیروی برداشت نہیں کی جائے گی۔ سی ایم کی ہدایت پر ڈی جی پی وپی سنگھ نے لکھنؤ کے ایس ایس پی سے رپورٹ مانگی ہے۔ واضح ہو کہ وزیر سواتی سنگھ اور سی او کینٹ بینو سنگھ کی بات چیت کا ایک مبینہ آڈیو جمعہ کو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا۔ آڈیو میں سواتی سنگھ سی او کو انسل نامی شخص کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے لئے پھٹکار لگا رہی ہیں اور آکر ملنے کی ہدایت دیتے ہوئے سنائی پڑ رہی ہیں۔ کانگریس کے سینئر لیڈر اور ترجمان رندیپ سنگھ سرجے والا نے سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ پر نشانہ لگاتے ہوئے لکھا کہ:’صاف ہے کہ معاملہ وزیر تک محدود نہیں ہے‘۔ وزیر اعلی پھر بھی مجرموں کا دفاع کر رہے ہیں۔ وزیر کو برطرف کر وزیر کے کردار کی جانچ پڑتال کرنا چاہئے۔ ادھر آڈیو کلپ سامنے آنے کے بعد سواتی سنگھ نے جہاں سی او پر بدعنوانی کا الزام لگایا ہے، وہیں سی او نے اس سلسلے میں کچھ بھی کہنے سے انکار کر دیا ہے۔ سواتی سنگھ نے سی او کو دھمکی دینے کے الزامات کو غلط بتایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سی او خود ڈی جی پی کا رشتہ دار بتاتی ہیں اور غریب-متاثرین کی ایف آئی آر نہیں درج کرتی ہیں، جس صورت میں ان پیسہ مل جائے، اس کی ایف آئی آر درج کر لیتی ہیں۔ میں نے پہلے بھی انہیں کئی متاثرین کے کیس درج کرنے کے لئے کہا ہے، لیکن انہوں نے نہیں درج کئے۔ میں نے خود ڈی جی پی سے ان کوہٹانے کی سفارش کی تھی۔ اس کے بعد سی او نے بچنے کے لئے آڈیو وائرل کر دیا۔  
 

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...