یوپی کے وزیر راکیش سچان کو ایک سال کی سزا، 1500 روپے کا جرمانہ بھی عائد

Source: S.O. News Service | Published on 8th August 2022, 10:35 PM | ملکی خبریں |

لکھنؤ،8؍اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی) آرمس ایکٹ کے 31 سال پرانے معاملے میں یوگی حکومت میں کابینہ کے وزیر راکیش سچان کو مجرم قرار دیا گیا ہے۔ وزیر راکیش سچان نے کانپور کی عدالت میں خودسپردگی کر دی ہے۔ وزیر کو عدالت نے ایک سال کی سزا سنائی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان پر 1500 روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ اے سی ایم ایم آلوک یادو کی عدالت کی طرف سے یہ فیصلہ ہفتہ کے روز سنایا جانا تھا لیکن وزیر راکیش سچان فیصلہ آنے سے پہلے ہی مبینہ طور پر مقدمہ سے متعلق فائل کو لے کر فرار ہو گئے۔ یہ بھی الزام عائد کیا گیا کہ ان کے وکیل نے آرڈر کی کاپی چھیننے کی کوشش کی، تاہم اس کی تصدیق نہیں ہو سکی۔ اس معاملے پر ایس پی سربراہ اکھلیش یادو نے طنزیہ ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ’’بی جے پی کے وزیر کے ساتھ ساتھ مفرور آئی پی ایس کو بھی دھونڈ لیجئے گا۔‘‘

ادھر، وزیر راکیش سچان کا کہنا ہے کہ وہ اے سی ایم ایم کی عدالت میں پہنچے تھے۔ پرانے کیس کا فیصلہ سنانے کی بات ہو رہی تھی لیکن ان کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی، اس وجہ سے وہ چلے گئے۔ اگلی تاریخ کے لیے درخواست دی گئی ہے، فائل کو جج نے رکھ لیا تھا، وزیر کا فائل لے کر بھاگنا غلط ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...