یوپی: زچگی کے درد میں گھنٹوں تڑپتی رہی ایچ آئی وی سے متاثرہ خاتون، سرکاری ڈاکٹروں نے چھونے سے کیا انکار، نوزائیدہ کی موت

Source: S.O. News Service | Published on 23rd November 2022, 1:09 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

لکھنؤ، 23؍نومبر (ایس او نیوز؍ایجنسی)  ایچ آئی وی (ایڈز) کے حوالہ سے معاشرے کی بیداری کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ڈاکٹر بھی ایچ آئی وی پازیٹو افراد کو چھونے سے انکار کر رہے ہیں۔ وہ بھی جعلی ڈاکٹر نہیں بلکہ گورنمنٹ میڈیکل کالج کا ڈاکٹر۔ ایسا ہی ایک معاملہ اتر پردیش سے سامنے آیا ہے۔ این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اتر پردیش کے فیروز آباد میڈیکل کالج میں ڈیلیوری کے لیے آنے والی خاتون کو ڈاکٹروں نے گھنٹوں تک ہاتھ نہیں لگایا، کیونکہ وہ ایچ آئی وی پازیٹو ہے۔ اس لاپرواہی کی وجہ سے اس خاتون کا بچہ پیدائش کے چند گھنٹوں میں ہی دم توڑ گیا۔ رپورٹ کے مطابق اسپتال انتظامیہ نے اس معاملہ میں تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

20 سالہ خاتون کو پیر کی دوپہر اس کے والدین میڈیکل کالج اسپتال لے کر پہنچے تھے۔ خاتون کے والد نے صحافیوں کو بتایا ’ہم اسے پہلے ایک پرائیویٹ اسپتال لے گئے، وہاں بتایا گیا کہ اس کی حالت تشویشناک ہے اور آپریشن کے لیے 20 ہزار روپے کا مطالبہ کیا گیا، میرے پاس پیسے نہیں تھے، اس لیے ہم اسے میڈیکل کالج لے گئے، لیکن یہاں کے ڈاکٹروں نے میری بیٹی کو ہاتھ تک نہیں لگایا۔ وہ بستر پر پڑی درد سے کراہ رہی تھی اس کے بعد میں نے میڈم (انچارج اسپتال) کو فون کیا تو انہوں نے آکر مداخلت کی اور پھر ساڑھے 9 بجے رات میں آپریشن کیا گیا۔"

اس کے اہل خانہ کا کہنا تھا کہ خاتون 6 گھنٹے سے درد زہ میں تھی۔ ایک بھی ڈاکٹر اس کی دیکھ بھال کے لیے تیار نہیں تھا۔ نیشنل ایڈز کنٹرول آرگنائزیشن سے وابستہ ایک این جی او کے فیلڈ آفیسر جو خاتون کے اہل خانہ کے ہمراہ اسپتال پہنچے، نے بھی ان الزامات کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے کہا، "میں نے اسے سہ پہر 3 بجے داخل کیا، جب ہم نے اسے اسٹریچر پر ڈالا تو عملے میں سے کسی نے بھی اسے ہاتھ نہیں لگایا اور نہ ہی کوئی ٹیسٹ کروایا۔ عورت رات 9 بجے تک درد سے کراہتی رہی، پھر بھی کسی نے اسے ہاتھ تک نہیں لگایا۔‘‘

اسپتال کی انچارج سنگیتا انیجا (جو میڈیکل کالج کی پرنسپل بھی ہیں) کا دعویٰ ہے کہ ڈاکٹروں کو مریض کے ایچ آئی وی کی حیثیت کے بارے میں اس کے خاندان یا کسی اور نے مطلع نہیں کیا تھا۔ سنگیتا انیجا نے کہا ’’مریض دوپہر 3 بجے کے قریب آئی۔ مریض کے ساتھ موجود لوگوں نے ڈاکٹروں یا کسی کو یہ نہیں بتایا کہ وہ ایچ آئی وی پازیٹو ہے۔ جیسے ہی مجھے معلوم ہوا، میں یہاں آئی اور ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دی۔ میں نے سب سے بات کی ہے، ڈاکٹروں نے بتایا کہ خاتون کا ایک عام مریض کی طرح ٹیسٹ کیا گیا، کیونکہ وہ اس کے ایچ آئی وی کے بارے میں نہیں جانتے تھے، انہیں شام 4 بجے کے قریب خاتون کے بارے میں معلوم ہوا اور اس کے بعد سے ڈاکٹر ہر وقت موجود تھے۔ ڈلیوری صبح 9 بجے کے قریب ہوئی، اگر ٹیسٹ رپورٹس آنے پر کسی نے کچھ غلط کیا ہے تو ہم کارروائی کریں گے۔‘‘

ایک نظر اس پر بھی

راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا اندور سے برولی پہنچی

 کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا چھٹے دن آج صبح اندور سے مدھیہ پردیش کے برولی گاؤں کی طرف روانہ ہوئی۔ ان کے ساتھ کانگریس کے درجنوں سینئر رہنما اورافسران کے علاوہ ہزاروں کارکنان بھی موجود ہیں۔

مہاراشٹر میں ریلوے فٹ اوور برڈج کاحصہ گرپڑا 20افراد سے زیادہ زخمی،8کی حالت تشویشناک

) مہاراشٹر کے چندر پور میں بلارشاہ ریلوے اسٹیشن پر فٹ اوور برڈج کا ایک حصہ گرنے سے ایک بڑا حادثہ پیش آیا- کئی مسافر تقریباً 60فٹ کی بلندی سے پٹری پر پل سے گر گئے- حادثے میں 20مسافر زخمی ہو گئے-8 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے-

گجرات کے نوجوان نوکریاں دینے کے جھانسے کو سمجھ چکے ہیں: ملکارجن کھرگے

کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے اتوار کے روز بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کے نام پر صرف جھانسہ دینے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ گجرات کے نوجوان اس کی اصلیت کو سمجھ چکے ہیں اور اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کو اس کا مناسب جواب ملے گا۔

راہل گاندھی نے 'بھارت جوڑو یاترا' میں چلائی بلیٹ موٹر سائیکل، پدیاترا میں انہیں دیکھنے کے لیے امڈا جم غفیر

مدھیہ پردیش میں کانگریس کی 'بھارت جوڑو یاترا' جاری ہے۔ پدیاترا میں کافی بھیڑ جمع ہو رہی ہے۔ روزانہ ہزاروں کی تعداد میں لوگ پد یاترا میں شامل ہو رہے ہیں۔ راہل گاندھی کو آج 'بھارت جوڑو یاترا' کے دوران بلٹ موٹر سائیکل چلاتے ہوئے دیکھا گیا۔ اس جی تصاویر اور ویڈیوز منظر عام پر آگئی ...

مدھیہ پردیش کی شیوراج سنگھ حکومت عوام کو دے رہی ’انتخابی دھوکہ‘:میناکشی نٹراجن

حال ہی میں صدر دروپدی مرمو نے مدھیہ پردیش میں دو دن کا قیام کیا۔ ریاستی حکومت کی طرف سے شہڈول ضلع کے لال پور میں برسا منڈا جینتی کے موقع پر منعقدہ ’آدیواسی گورو دیوس‘ میں مدھیہ پردیش 'پی ای ایس اے' اصول کے باضابطہ نفاذ کا اعلان کیا گیا۔

ستیندر جین کو عدالت سے جھٹکا! خصوصی خوراک فراہم کرنے کی عرضی خارج

منی لانڈرنگ کیس میں تہاڑ جیل میں قید دہلی حکومت کے وزیر ستیندر جین کو راؤس ایونیو کورٹ سے بڑا جھٹکا لگا ہے۔ انہوں نے جیل میں اپنے عقیدے کے خصوصی خوراک فراہم کرنے کے لیے عرضی دائر کی تھی جسے خصوصی جج وکاس ڈھال کی عدالت نے ہفتہ کے روز مسترد کر دیا۔

بھٹکل کے طالب علم کی ایم ایس سی میں شاندار کامیابی؛ لندن میں یونیورسٹی کی طرف سے ملا گولڈ میڈل

بھٹکل کے طالب علم محمد اٰمین ابن یونس بیلکے  لندن     یونیورسٹی  میں  ماسٹر آف سائنس (ایم ایس سی) میں  ٹاپ  پوزیشن کے ساتھ  کامیاب ہوئے ہیں اور ان کی شاندار کامیابی پر انہیں  یونیورسٹی آف دی ویسٹ آف اسکاوٹ لینڈ کی طرف سے گریجویشن ڈے کی تقریب  میں گولڈ میڈل سے نوازا گیا ہے۔ ...

فیفا عالمی کپ 2022: ایران نے ویلس کو دی دو گول سے شکست ، جیت کے ساتھ ہی ایران کے حوصلے بلند، اگلے دور کے لئے امیدیں برقرار

قطر میں چل رہے فیفا عالمی کپ میں ایران نے ایک سنسنی خیز مقابلے میں ویلس کو صفر کے مقابلے میں دو گول سے ہرا دیا۔ اس جیت سے ایران  کی ٹیم نے انگلیند کے ہاتھوں ہوئی  ہار سے فٹبال شائقین میں اپنی عزت بحال کی ہے اور ایران اگلے دور کے لئے ہونے والی دوڑ میں ابھی بنا ہوا ہے۔