یوپی میں اب گھر پر بھی نماز پڑھنا جرم؟ گودام میں تراویح پڑھنے پر بجرنگیوں کے ہنگامہ کے بعدپولیس نے لگائی پابندی

Source: S.O. News Service | Published on 28th March 2023, 12:56 PM | ملکی خبریں |

مرادآباد،28/مارچ(ایس او نیوز؍ایجنسی) حجاب اور اذان  پر پابندی کی کوششوں کے بعد  اب گھروں میں  اجتماعی نماز پڑھنے پر پابندی عائد کرنے کی کوشش  کا معاملہ  اُترپردیش کے مرادآباد سے سامنے آئی ہے۔ جہاں  کے  کٹگھر علاقے میں ہفتہ کی شب تراویح کی نماز پڑھنے کے دوران  تنازعہ پیدا  کیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹوں کے مطابق بجرنگ دل کے ریاستی صدر نے ایک  گھر کے اندر اجتماعی نماز پڑھنے کی  نئی روایت قائم کرنے کا الزام لگاتے ہوئے ہنگامہ برپا کیا، اطلاع پاکر پولیس نے کسی طرح سے لوگوں کو خاموش کرایا۔

پتہ چلا ہے کہ لاجپت نگر میں ذاکر حُسین کے گھرکے نیچے  موجود  ایک گودام میں  ذاکر حُسین کے اہل خانہ ،رشتہ دار اور آس پاس کے مسلمان  تراویح کی نماز پڑھ رہے تھے کہ اس کی  اطلاع بجرنگ دل کے ریاستی صدر روہن سکسینہ کو ملی، وہ ہفتہ کی شب کارکنوں کے ساتھ گودام کے باہر پہنچ گیا۔ کالونی کے کچھ دیگر لوگ بھی اس کے ساتھ آگئے، ان لوگوں نے نئی روایت قائم کرنے کا الزام لگاکر ہنگامہ شروع کردیا۔دریں اثنا بجرنگ دل والوں نے پولیس کو اطلاع دی کہ یہاں عبادت گاہ قائم کرلی گئی ہے اور نماز ادا کی جارہی ہے۔

اطلاع ملتے ہی پولس آفسر شیلجا مشرا ،  پولس فورس لے کر موقع پر پہنچ گئے۔ اس کے بعد دونوں فریقوں  سے بات چیت کی، پولیس کی تحقیقات میں پتہ چلا کہ وہاں مذہبی مقام نہیں بنایاگیا گیا تھا، ذاکر حسین تراویح کی نماز ادا کررہے تھے، جس میں ان کے رشتہ دار واہل خانہ شریک تھے، تھانہ انچارج راجیش سنگھ سولنکی نے بتایاکہ گودام میں نماز تراویح ادا کی جارہی تھی، لوگوں کو سمجھایا گیا ہے کہ اتوار سے یہاں نماز نہ پڑھیں۔ جس کے بعد گودام کے باہر احتیاطاً فورس تعینات کردی گئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...