یوپی: ہجومی تشدد کے متاثرین کو عبوری معاوضہ فراہم کرنے کا فیصلہ

Source: S.O. News Service | Published on 10th September 2019, 10:19 PM | ملکی خبریں |

لکھنؤ،10؍ستمبر(ایس او نیوز؍یو این آئی) اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت میں منگل کو ہوئی کابینہ میٹنگ میں حکومت نےہجومی تشدد اور دیگر جرائم بشمول تیزاب حملہ وغیرہ کے متاثرین کو عبوری معاوضہ دینے کے فیصلے کے ساتھ ساتھ دھان خردیداری پالیسی کا اعلان کیاہے۔ ریاستی حکومت کے ترجمان و وزیر سدھارتھ ناتھ سنگھ نے میڈیا اہلکار کو کابینہ کے فیصلوں سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ہجومی تشدد اور تیزاب حملے کے متاثرین کو عبوری معاوضہ فراہم کئے جانے کا فیصلہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد کیا ہے۔

ناتھ نے بتایا کہ حکومت نے کرائم میں ابتدائی جانچ کے بعد ڈی ایم کی سفارش پر ملنے والی زیادہ سے زیادہ معاوضہ کی رقم کا 25 فیصدی رقم عبوری معاوضہ کے طور پر دینے کی اجازت دی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ معاوضہ کی ہر کرائم میں زمرہ بندی کی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ حکومت نے اپنے دیگر فیصلے میں دھان خرید پالیسی کا اعلان کیا ہے۔حکومت نے اس بار 50 لاکھ میٹرک ٹن دھان خریدنے کا ہدف رکھا ہے۔ دھان خرید پالیسی کے تحت عام قسم کے دھان کی قیمت 1815 روئے فی کوئنٹل ہوگئی جبکہ گریڈ اے کی قیمت 1835 روپئے فی کوئنٹل ہوگی علاوہ ازیں کسان کو ٹرانسپورٹ اور صاف صفائی کی لاگت کے لئے 20 روپئے فی کوئنٹل دئے جائیں گے۔

سنگھ نے بتایا کہ لکھنؤ ڈویژن اور کچھ مغربی اضلاع میں دھان خریداری کا آغاز یکم اکتوبر سے ہوگا جو کہ 31 جنوری تک جاری رہے گا۔جبکہ ریاست کے بقیہ اضلاع میں دھان خریداری کا آغاز یکم نومبر سے ہوگا اور 29 فروری 2020 تک جاری رہے گا۔

کسی بھی دلال کی مداخلت کو روکنے کے لئے حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ 100 کوئنٹل سے زیادہ دھان کی فروخت کرنے والے کسان کو اضافی ثبوت فراہم کرنے ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ سال کی طرح اس سال بھی کسان کا آدھار نمبر دئے جانے کے 72 گھنٹوں کے اندر دھان کی رقم ڈائرکٹ کسان کے اکاونٹ میں ٹرانسفر کردی جائےگی۔

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...