اکھلیش کی مایاوتی سے ملاقات ایگزٹ پول پر تبادلہ خیال کی قیاس آرائیاں

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 21st May 2019, 11:49 AM | ملکی خبریں |

لکھنؤ،21/مئی(ایس او نیوز/یواین آئی) بی جے پی کو واضح اکثریت کے ساتھ مرکز میں واپسی کی ایگزٹ پولس کی پیش قیاسی کے بعد اترپردیش میں عظیم اتحاد کے لیڈروں نے پیر کو ملاقات کر کے 23 تاریخ کو آنے والے نتائج کے ضمن میں تبادلہ خیال کیا۔سماج وادی پارٹی سربراہ اکھلیش یادو بی ایس پی سپریمو مایاوتی کے گھر پہنچے۔ اکھلیش اور مایاوتی کے درمیان یہ میٹنگ تقریباً 75منٹوں تک چلی۔آفیشلی اس ضمن میں کچھ بھی اطلاع نہیں دی گئی کہ دونوں لیڈروں کے درمیان کس ایجنڈے پر بات چیت ہوئی۔تاہم میٹنگ کے بعد بی ایس پی سپریمو کی رہائش کے باہر انتظار میں کھڑے میڈیانمائندوں سے اکھلیش نے کہا کہ آپ کو 23 مئی تک انتظار کرناہوگا۔وہیں دونوں لیڈروں کے بارے میں یہ توقعات ہیں کہ وہ شام تک قومی راجدھانی میں ہوں گے جہاں وہ منگل کو اپوزیشن کی میٹنگ میں شرکت کریں گے۔ لیکن دونوں پارٹیوں کے لیڈر آگے کی حکمت عملی کے بارے میں کچھ بھی کہنے سے گریز کررہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق یادو نے مایاوتی سے مال اوینیو پر ان کی رہائش پر لمبی گفتگو کی جہاں انہوں نے ایگزٹ پول کی پیشین گوئیوں اور تیسرے محاذ کی حکومت کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔ اس ملاقات میں انہوں نے آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ چندرا بابو نائیڈو کے پیغام کو بھی شئیر کیا۔ ایگزٹ پول کے مطابق یو پی کے لئے دو طرح کی رپورٹیں ہیں کچھ کے مطابق یو پی میں اتحاد اچھا مظاہرہ کررہاہے تو کچھ کے مطابق بی جے پی کو اتحاد پرسبقت حاصل ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بابری مسجد ملکیت مقدمہ؛ ڈاکٹرراجیودھون کو دھمکی دینے والے پروفیسرنے مانگی غیر مشروط معافی ؛ راجیو دھون نے عدالت کو بتایا؛ 1528میں شرعی طریقہ سے ہوئی تھی مسجد کی تعمیر

بابری مسجد ملکیت مقدمہ میں روزانہ کی بنیاد پر چلنے والی سماعت کاآج27 واں دن تھا جس کے دوران سب سے سینئر ایڈوکیٹ کپل سبل اور ایڈوکیٹ آن ریکارڈ اعجاز مقبول نے جمعیۃ علماء ہند کے وکیل ڈاکٹر راجیو دھون کو چنئی کے پروفیسر شنمگم کی جانب سے بھیجے گئے  دھمکی آمیز خط کے خلاف داخل توہین ...

آسا م میں حاملہ خاتون سمیت تین بہنوں پر تشدد کرنے والے پولیس اہلکاروں کو ڈیوٹی سے برطرف کیا جائے: ویمن انڈیا موؤمنٹ 

ویمن انڈیا موؤمنٹ (WIM)نے آسام کے درانگ ضلع کے پولیس چوکی میں حاملہ خاتون اور اس کی بہنوں کو برہنہ کرکے شدید تشدد کا نشانہ بنانے والے پولیس اہلکاروں کی شدید مذمت کی ہے۔

حضرت عائشہؓ پر وسیم رضوی کی فلم کے بارے میں دہلی اقلیتی کمیشن کا نوٹس اور پروجکٹ پر مزید کام نہ کرنے عبوری حکم

 میڈیا رپورٹوں اور دہلی کے کچھ باشندوں کی شکایت پر دہلی اقلیتی کمیشن نے شری وسیم رضوی کو ایک نوٹس بھیجا ہے۔ اطلاعات کے مطابق شری  رضوی حضور پاک ﷺ  کی زوجۂ طاہرہ حضرت عائشہؓ کے بارے میں ایک فلم بنارہے ہیں یا بنا چکے ہیں۔ انھوں نے اپنی فلم کا ایک ٹریلر ریلیز کیا ہے اور اس متنازع ...

فرضی پاسپورٹ ویزہ گروہ کا پردہ فاش، آٹھ لوگ گرفتار

دہلی پولس کرائم برانچ کی ٹیم نے فرضی پاسپورٹ ویزہ فراہم کرنے کے نام پر لوگوں سے دھوکہ دہی کرنے والے بین الاقوامی گروہ کا پردہ فاش کرکے ایجنٹوں سمیت آٹھ لوگوں کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔