راہل گاندھی نے یو پی کے وزیر اعلیٰ پر کسا طنز، کہا ’جو نفرت کرے وہ یوگی کیسا؟‘

Source: S.O. News Service | Published on 14th September 2021, 11:38 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،14؍ستمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) یوپی اسمبلی الیکشن نزدیک آنے کے ساتھ ہی سبھی سیاسی پارٹیاں اپنی تیاریوں میں مصروف ہو گئی ہیں۔ ان سب کے درمیان اپوزیشن بھی مرکزی حکومت کے ساتھ ساتھ یوگی حکومت کو گھیرنے میں مصروف ہے۔ کانگریس، سماجوادی پارٹی، عام آدمی پارٹی کے لیڈران لگاتار وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ اور وزیر اعظم نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی بھی لگاتار سوشل میڈیا پر یو پی حکومت پر حملہ کر رہے ہیں۔ آج انھوں نے ایک بار پھر یوگی حکومت پر حملہ کیا ہے۔

راہل گاندھی نے اپنے تازہ ٹوئٹ میں اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ پر طنزیہ حملہ کیا ہے۔ انھوں نے ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ ’’جو نفرت کرے، وہ یوگی کیسا!‘‘ ان چھ الفاظ کے ذریعہ کانگریس لیڈر نے ایک بہت بڑی بات کہہ دی ہے۔ غور طلب ہے کہ ایک دن قبل بھی راہل گاندھی نے ایسا ہی ایک ٹوئٹ کیا تھا جس میں طنز شامل تھا۔ انھوں نے لکھا تھا ’’تم ہندو، سکھ، عیسائی نہ مسلمان کے ہو۔ بس متروں کے ہو، نہ دیش نہ انسان کے ہو۔‘‘

واضح رہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی طویل مدت کے بعد آج یو پی کے دورے پر ہیں۔ اس دوران پی ایم مودی نے علی گڑھ میں راجہ مہندر پرتاپ سنگھ اسٹیٹ یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھا۔ علی گڑھ میں جاٹ سمراٹ کے نام سے مشہور راجہ مہندر پرتاپ سنگھ کے نام سے بننے والی یونیورسٹی کا سنگ بنیاد سے ٹھیک پہلے سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اور یو پی کے سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے نشانہ لگاتے ہوئے اسے بی جے پی کا ڈھونگ بتایا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...