اتر پردیش: دلت لڑکی کے ساتھ بیت الخلاء میں گھس کر اجتماعی عصمت دری

Source: S.O. News Service | Published on 18th November 2020, 11:29 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

ایٹہ،18؍نومبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) اتر پردیش میں جرائم اور عصمت دری کے واقعات میں کوئی کمی دیکھنے کو نہیں مل رہی ہے۔ نابالغ، نوعمر اور ادھیڑ عمر کی خواتین بھی خوف کے سائے میں زندگی گزار رہی ہیں۔ ایسے کئی معاملے سامنے آ چکے ہیں جن میں عصمت دری متاثرہ خواتین کی فریاد نہیں سنی جاتی، اور کئی معاملوں میں نظام سے پریشان ہو کر وہ خودکشی بھی کر لیتی ہیں۔ اس کے باوجود یوگی حکومت اور ان کی انتظامیہ کوئی سخت قدم نہیں اٹھا رہی۔ تازہ معاملہ ایٹہ کا ہے جہاں نوعمر دلت لڑکی اجتماعی عصمت دری کا شکار بنی، اور جب اس کی شکایت لے کر تھانہ پہنچی تو اسے بھگا دیا گیا اور در در بھٹکنے کو مجبور کر دیا گیا۔

ہندی نیوز پورٹل ’نیوز18‘ پر ایٹہ واقعہ کے تعلق سے ایک تفصیلی رپورٹ شائع ہوئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ سابق پردھان اور اس کے دو ساتھیوں نے مل کر لڑکی کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کا واقعہ اس وقت انجام دیا جب وہ ایک 6 سالہ بچے کو بیت الخلاء کے لیے لے گئی تھی۔ الزام لگایا جا رہا ہے کہ بیت الخلاء کے اندر ہی دلت بیٹی کو بدمعاشوں نے ہوس کا شکار بنایا۔

واقعہ کے بعد سے متاثرہ لڑکی اور اس کے گھر والے تھانوں کے چکر کاٹ رہے ہیں۔ متاثرہ کنبہ کا کہنا ہے کہ سابق پردھان راجیو، انل اور آکاش نے مل کر باری باری سے اس کے ساتھ گھناؤنا کام کیا۔ جب متاثرہ اور اس کی ماں تھانے پہنچی تو پولس والوں نے اسے بھگا دیا۔ بعد ازاں انصاف پانے کی امید میں متاثرہ اپنی ماں کے ساتھ علی گنج پہنچی، لیکن اعلیٰ افسران نے بھی ان کی بات نہیں سنی اور وہاں بھی مایوسی ہاتھ لگی۔

میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی تازہ ترین خبروں کے مطابق ایڈیشنل پولس سپرنٹنڈنٹ او پی سنگھ نے اس حادثہ کے تعلق سے کارروائی کیے جانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ایٹہ کا واقعہ جانچ میں درست پایا گیا ہے اور ملزمین کے خلاف معاملہ درج کیا جا رہا۔ ملزمین کو بھی جلد گرفتار کر جیل بھیجا جائے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...