یوگی کا ایک اور متنازعہ بیان۔ ‘ ایس پی‘ بی ایس پی او رکانگریس کے لئے علی ‘تو ہمارے ساتھ ہیں بجرنگ بلی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 10th April 2019, 1:21 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

میرٹھ،10؍اپریل (ایس او نیوز؍ایجنسی) آئے دن بی جے پی لیڈران اپنے متنازعہ بیانات سے ملک میں نفرت پھیلانے کاکام کررہے ہیں مگر الیکشن کمیشن  خاموش تماشائی بنا ہوا ہے۔ قبل ازیں یوپی کے چیف منسٹر یوگی ادتیہ ناتھ نے ہندوستانی فوج کو ’’مودی سینا‘‘ کہا تھا جس پر الیکشن کمیشن نے ایک انتباہ دے کر خاموش ہوگیا تھا مگر اس مرتبہ یوگی ادتیہ ناتھ نے جو کہا وہ ان کی ذہنیت کی عکاسی کرتا ہے۔

واضح رہے کہ سماج وادی پارٹی کی صدر مایاوتی نے دیو بند میں ایک انتخابی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہاتھا کہ’’ مسلمان کسی بھی قیمت پر اپنے ووٹ تقسیم ہونے نہ دیں‘ اور اپنے ووٹوں کا استعمال عظیم اتحاد میں شامل بہوجن سماج پارٹی‘ سماج وادی پارٹی اورراشٹریہ لوک دل کے امیدواروں کے حق میں کریں‘‘۔

جس کے جواب میں  چیف منسٹر یوگی ادتیہ ناتھ نے کہاکہ ’’ ایس پی‘ بی ایس پی‘ آر ایل ڈی کے لئے علی ہیں تو ہمیں بجرنگ بلی پر بھروسہ ہے‘‘۔ ایسا پہلی مرتبہ نہیں ہوا کہ یوگی ادتیہ ناتھ نے اس طرح کا بیان دیا ہے۔ سال2015کے اسمبلی الیکشن میں بھی یوگی ادتیہ ناتھ نے اترپردیش کے مختلف اسمبلی حلقوں میں مہم کے دوران اسی  طر ح کے بیانات دئے تھے ۔

ادتیہ ناتھ کے علاوہ وزیراعظم نریند رمودی جس کو بی جے پی اپنا سپہ سالا رمانتی ہے وہ بھی  اسمبلی الیکشن میں’ عید کے لئے لائٹ تو دیوالی کے لئے کیوں نہیں‘کے علاوہ ’قبرستان کے لئے زمین تو شمشان کے لئے زمین کیو ں نہیں‘ جیسے بیانات دے کر ماحول میں نفرت پھیلانے کی کوشش کرچکے ہیں۔

ملک کے عوام الیکشن کمیشن پر زور دے رہے ہیں  کہ وہ اس طرح کی بیان بازیو ں پر سختی کے ساتھ کاروائی کرے  بالخصوص ایسے وقت میں جب ملک کے  عوام  دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کی باگ ڈور کسی کے ہاتھ میں سونپنے کی تیاری کررہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔