بی جے پی رکن اسمبلی کا بھتیجا اجتماعی عصمت دری کے الزام میں گرفتار

Source: S.O. News Service | Published on 23rd February 2020, 12:24 AM | ملکی خبریں |

بھدوہی،22/فروری(ایس او نیوز/یو این آئی) اتر پردیش کے ضلع بھدوہی میں سنیچر کے روز بی جے پی رکن اسمبلی سمیت سات افراد کو اجتماعی عصمت دری کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس نے رویندر ترپاٹھی کے بھتیجے اور اجتماعی عصمت دری کے کلیدی ملزم سندیپ ترپاٹھی کو گیان پور سے گرفتار کیا ہے۔

گزشتہ دنوں وارانسی کی رہنے والی ایک بیوہ خاتون نے بھدوہی سے رکن اسمبلی رویندر ترپاٹھی، ان کے بیٹے نتیش، بھتیجے سندیپ، ضلع پنچایت رکن سچن ترپاٹھی، دیپک تیواری، پرکاش تیواری اور چندر بھوش تیواری کے خلاف اجتماعی عصمت دری کا مقدمہ درج کرایا تھا۔ بھدوہی ایس پی (سپرنٹنڈنٹ آف پولیس) نے معاملے کی جانچ اڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کو سونپی تھی۔

سپرنٹنڈنٹ آف پولیس رام بدن سنگھ نے گرفتاری کے بعد کہا کہ جانچ میں رکن اسمبلی ان کے دو بیٹوں اور دو بھتیجوں کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ملے ہیں، لہذا ایف آئی آر سے ان کے نام نکال دیئے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ملزم سندیپ پر مختلف دفعات کے تحت کاروائی کی گئی ہے جبکہ نتیش کو دفعات 504 اور 506 کے تحت ملزم بنایا گیا ہے۔ ابھی نتیش کی گرفتاری نہیں ہو پائی ہے۔

متأثرہ خاتون نے الزام عائد کیا ہے کہ سال 2014 سے ہی شادی کا دلاسہ دے کر سندیپ اس کی عصمت دری کر رہا ہے۔ اتنا ہی نہیں بقول اس کے ایک بار اس کا اسقاط حمل بھی کرایا جا چکا ہے۔ متاثرہ کا الزام ہے کہ اسمبلی انتخابات 2017 کے موقع پر بھدوہی کے ساتھ ایک ہوٹل میں رکن اسمبلی سمیت تمام سات افراد نے باری باری اس کی عصمت دری کی ہے۔ متأثرہ کے مطابق اسی مہینے 9 تاریخ کو جب اس نے سندیپ سے شادی کی بات کہی تو اس نے جان سے مارنے کی دھمکی دی۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...