یوگی راج: لاک ڈاؤن میں بھی جرائم پیشہ بے لگام، بی جے پی لیڈر کا گولی مار کر قتل

Source: S.O. News Service | Published on 15th April 2020, 11:53 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بریلی،15؍اپریل (ایس او نیوز؍ایجنسی) ملک بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن جاری ہے، لیکن یوگی راج میں پابندیوں کے درمیان بھی جرائم پیشہ بے لگام ہیں۔ معاملہ بریلی کا ہے جہاں بی جے پی لیڈر یونس احمد ڈمپی کا منگل کی دیر رات چار حملہ آوروں نے گولی مار کر قتل کر دیا۔ بی جے پی لیڈر کو گولیوں سے چھلنی کر دیا گیا جس کی وجہ سے موقع پر ہی اس کی موت ہو گئی۔ حملہ آور جائے وقوع سے بہ آسانی فرار ہو گئے۔ مہلوک بریلی میں بی جے پی اقلیتی سیل کے نائب صدر تھے۔

یونس احمد کے اہل خانہ کے مطابق زمین تنازعہ کی وجہ سے ڈمپی، سراج الدین، عصام الدین اور آصف کے ساتھ بند تھا۔ ان کے خلاف دو سال پہلے بارہ دری پولس اسٹیشن میں معاملہ درج کیا گیا تھا۔ یونس کے ایک رشتہ دار کا کہنا ہے کہ "یہ تینوں ایک شخص کے ساتھ آئے اور ڈمپی کو گولیوں سے چھلنی کر دیا۔ اس سے پہلے کہ کوئی کچھ سمجھ پاتا چاروں بھاگ گئے۔ انھوں نے یہ یقینی کر لیا تھا کہ ان کے باہر نکلنے سے پہلے ڈمپی مر جائے۔"

اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سینئر پولس سپرنٹنڈنٹ شیلیش کمار پانڈے موقع پر پہنچے۔ ضلع کے سبھی راستے سیل کر دیئے گئے ہیں۔ پولس نے بھی جرائم پیشوں کے ممکنہ ٹھکانوں پر چھاپہ ماری شروع کر دی ہے۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے اور ایس ایس پی نے کہا ہے کہ ملزمین کو جلد ہی گرفتار کر لیا جائے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔