مرادآباد: مسلم لڑکے کی غیر مسلم لڑکی سے شادی، بجرنگ دل کا ہنگامہ

Source: S.O. News Service | Published on 16th February 2020, 12:27 AM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

مرادآباد،15/فروری(ایس او نیوز/ایجنسی) مرادآباد شہر میں ایک ہندو لڑکی کی ایک مسلم لڑکے سے شادی کی استقبالیہ تقریب تھی لیکن فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی یہ بات بجرنگ دل کے کارکنان کو پسند نہیں آئی اور جیسے ہی ان کو اس شادی کی اطلاع ملی ویسے ہی یہ لوگ اپنے پچاس کارکنان کو لے کر شادی کی تقریب میں جا دھمکے اور ہنگامہ شروع کر دیا۔ واضح رہے لڑکے اور لڑکی کے خاندان کے لوگوں کو اس شادی سے کوئی اختلاف نہیں تھا۔

جیسے ہی بجرنگ دل کے کارکنان تقریب گاہ میں پہنچے ویسے ہی دولہا-دلہن کے والدین نے پولیس کو اطلاع کر دی۔ موقع پر پہنچی پولیس نے ہنگامہ کر رہے بجرنگ دل کارکنان کو گرفتار کیا اور اپنے ساتھ لے گئی۔ واضح رہے معاملہ سول لائنس تھانے کا ہے جہاں پر ایک غیر مسلم لڑکی اور بجنور کے رہنے والے ایک مسلم لڑکے کی شادی کا رسیپشن چل رہا تھا۔ جب شادی کے دعوت نامہ پر بجرنگ دل کے کارکنان کی نظر پڑی تو وہ شادی رکوانے کے لئے تقریب گاہ پہنچے اور اس کی مخالفت شروع کر دی۔

واضح رہے پولیس کے موقع پر پہنچنے کی وجہ سے شادی کی تقریب ہنگامہ کے بعد ٹھیک ٹھاک طریقہ سے اختتام پزیر ہوئی۔ تقریب کے لئے بعد میں پولیس نے بری تعداد میں جوان طیعنات کیے تھے۔ واضح رہے ہندو پرست تنظیمیں اس طرح کی تقریبات کی مخالفت کرتی رہی ہیں اور اس کو لو جہاد کا نام دیتی رہی ہیں لیکن آزاد خیال لوگ ان کے اس عمل کی مخلافت کرتے رہے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...

سورت میں کانگریس کے امیدوارنیلیش کمبھانی کی نامزدگی منسوخ؛ بی جے پی امیدوار بلامقابلہ منتخب؛ کانگریس نے میچ فیکسنگ کا لگایا الزام

گجرات کی سورت لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی امیدوار مکیش دلال بلا مقابلہ منتخب ہو گئے ہیں۔ ان کے انتخاب کو بی جے پی کی جانب سے لوک سبھا انتخابات کا پہلا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے۔ مگر مکیش دلال کے اس بلا مقابلہ منتخب ہونے کے عمل کا تجزیہ کرتے ہوئے کانگریس نے اسے جمہوریت کے لیے خطرہ اور ...

وزیراعظم مودی کا مسلمانوں کی مخالفت میں نفرت انگیزخطاب؛ کانگریس کی طرف سے الیکشن کمیشن کو کی گئی17 شکایتیں

وزیراعظم نریندر مودی نے مسلمانوں کی مخالفت میں جس طرح کا نفرت انگیز خطاب کیا ہے ، اس پر ملک  کے اکثر عوام حیرت کا اظہار کررہے ہیں۔ اس ضمن میں کانگریس کی طرف سے الیکشن کمیشن کو ١٧ شکایتیں دی گئی ہیں، اور ان کےخلاف کاروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے جبکہ سوشیل میڈیا پر ان کے بیان کو لے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔

شراب پالیسی معاملہ: عدالت نے منیش سسودیا کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ رکھا

راجدھانی دہلی کی ایک عدالت نے ہفتہ کے روز مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ دہلی شراب پالیسی معاملہ میں درج بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے معاملات میں عام آدمی پارٹی (عآّپ) کے رہنما منیش سسودیا کی ضمانت کی درخواستوں پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھ ...