کانپور: موتیابند کے آپریشن سے 6 لوگوں کی گئی بینائی، ہنگامہ کے بعد تحقیقات کا حکم

Source: S.O. News Service | Published on 24th November 2022, 5:27 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

کانپور،24؍نومبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) اتر پردیش کے کانپور نگر ضلع کے چیف میڈیکل آفیسر (سی ایم او) نے شہر کے ایک نرسنگ ہوم کے خلاف انکوائری کا حکم دیا ہے کیونکہ موتیا بند کے آپریشن کے بعد چھ بزرگ شہری بینائی سے محروم ہو گئے تھے۔ تمام 6 بزرگوں کا حال ہی میں آرادھیا نرسنگ ہوم میں منعقدہ آئی چیک اپ کیمپ میں آپریشن کیا گیا تھا۔

جن کا آپریشن کیا گیا ان میں سے چھ نے روشنی، سر میں درد، اور آنکھوں میں درد کی شکایت کی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ اب دیکھ نہیں پا رہے ہیں اور ان کی آنکھوں میں شدید تکلیف ہے۔ ہنگامہ کے بعد سی ایم او آلوک رنجن نے صحافیوں کو بتایا کہ واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہی کارروائی کی جائے گی۔

اطلاعات کے مطابق کانپور کے بلّور ضلع میں ایک نجی اسپتال نے مفت موتیا بند آپریشن کیمپ کا انعقاد کیا تھا۔ اس کیمپ میں تقریباً 20-22 افراد کا موتیا بند کا آپریشن کیا گیا تھا جس کے بعد ان میں سے 6 مریضوں کی بینائی چلی گئی۔ جس کی وجہ سے بزرگ اور ان کے لواحقین سخت پریشان ہیں۔ 20 دن گزر جانے کے بعد بھی ان کی بینائی واپس آنے کے بجائے چلی گئی ہے۔ بزرگ اب ایک ناقابل برداشت درد سے گزر رہے ہیں۔ مریضوں کے لواحقین نے سی ایم او سے اس معاملے میں ملزم ڈاکٹر اور انتظامیہ کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کرنے کی درخواست کی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا اندور سے برولی پہنچی

 کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا چھٹے دن آج صبح اندور سے مدھیہ پردیش کے برولی گاؤں کی طرف روانہ ہوئی۔ ان کے ساتھ کانگریس کے درجنوں سینئر رہنما اورافسران کے علاوہ ہزاروں کارکنان بھی موجود ہیں۔

مہاراشٹر میں ریلوے فٹ اوور برڈج کاحصہ گرپڑا 20افراد سے زیادہ زخمی،8کی حالت تشویشناک

) مہاراشٹر کے چندر پور میں بلارشاہ ریلوے اسٹیشن پر فٹ اوور برڈج کا ایک حصہ گرنے سے ایک بڑا حادثہ پیش آیا- کئی مسافر تقریباً 60فٹ کی بلندی سے پٹری پر پل سے گر گئے- حادثے میں 20مسافر زخمی ہو گئے-8 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے-

گجرات کے نوجوان نوکریاں دینے کے جھانسے کو سمجھ چکے ہیں: ملکارجن کھرگے

کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے اتوار کے روز بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کے نام پر صرف جھانسہ دینے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ گجرات کے نوجوان اس کی اصلیت کو سمجھ چکے ہیں اور اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کو اس کا مناسب جواب ملے گا۔

راہل گاندھی نے 'بھارت جوڑو یاترا' میں چلائی بلیٹ موٹر سائیکل، پدیاترا میں انہیں دیکھنے کے لیے امڈا جم غفیر

مدھیہ پردیش میں کانگریس کی 'بھارت جوڑو یاترا' جاری ہے۔ پدیاترا میں کافی بھیڑ جمع ہو رہی ہے۔ روزانہ ہزاروں کی تعداد میں لوگ پد یاترا میں شامل ہو رہے ہیں۔ راہل گاندھی کو آج 'بھارت جوڑو یاترا' کے دوران بلٹ موٹر سائیکل چلاتے ہوئے دیکھا گیا۔ اس جی تصاویر اور ویڈیوز منظر عام پر آگئی ...

مدھیہ پردیش کی شیوراج سنگھ حکومت عوام کو دے رہی ’انتخابی دھوکہ‘:میناکشی نٹراجن

حال ہی میں صدر دروپدی مرمو نے مدھیہ پردیش میں دو دن کا قیام کیا۔ ریاستی حکومت کی طرف سے شہڈول ضلع کے لال پور میں برسا منڈا جینتی کے موقع پر منعقدہ ’آدیواسی گورو دیوس‘ میں مدھیہ پردیش 'پی ای ایس اے' اصول کے باضابطہ نفاذ کا اعلان کیا گیا۔

ستیندر جین کو عدالت سے جھٹکا! خصوصی خوراک فراہم کرنے کی عرضی خارج

منی لانڈرنگ کیس میں تہاڑ جیل میں قید دہلی حکومت کے وزیر ستیندر جین کو راؤس ایونیو کورٹ سے بڑا جھٹکا لگا ہے۔ انہوں نے جیل میں اپنے عقیدے کے خصوصی خوراک فراہم کرنے کے لیے عرضی دائر کی تھی جسے خصوصی جج وکاس ڈھال کی عدالت نے ہفتہ کے روز مسترد کر دیا۔

بھٹکل کے طالب علم کی ایم ایس سی میں شاندار کامیابی؛ لندن میں یونیورسٹی کی طرف سے ملا گولڈ میڈل

بھٹکل کے طالب علم محمد اٰمین ابن یونس بیلکے  لندن     یونیورسٹی  میں  ماسٹر آف سائنس (ایم ایس سی) میں  ٹاپ  پوزیشن کے ساتھ  کامیاب ہوئے ہیں اور ان کی شاندار کامیابی پر انہیں  یونیورسٹی آف دی ویسٹ آف اسکاوٹ لینڈ کی طرف سے گریجویشن ڈے کی تقریب  میں گولڈ میڈل سے نوازا گیا ہے۔ ...

فیفا عالمی کپ 2022: ایران نے ویلس کو دی دو گول سے شکست ، جیت کے ساتھ ہی ایران کے حوصلے بلند، اگلے دور کے لئے امیدیں برقرار

قطر میں چل رہے فیفا عالمی کپ میں ایران نے ایک سنسنی خیز مقابلے میں ویلس کو صفر کے مقابلے میں دو گول سے ہرا دیا۔ اس جیت سے ایران  کی ٹیم نے انگلیند کے ہاتھوں ہوئی  ہار سے فٹبال شائقین میں اپنی عزت بحال کی ہے اور ایران اگلے دور کے لئے ہونے والی دوڑ میں ابھی بنا ہوا ہے۔