یوگی راج میں گایوں پر ٹوٹا قہر، گئو شالہ میں 22 گائیں زہریلا کھانا کھا کر ہلاک!

Source: S.O. News Service | Published on 8th October 2019, 11:38 AM | ملکی خبریں |

بدایوں،8؍اکتوبر (ایس او نیوز؍یواین آئی)  اترپردیش کے ضلع بدایوں کے کچھلا نگر پنچایت کی ایک گاؤ شالا میں کاس گنج سے آیا ہرا چارہ کھانے کے بعد اتوار کی رات اچانک گائے کے نسل کے مویشیوں کی حالت بگڑنی شروع ہوگئی اور دیکھتے ہی دیکھتی ایک ایک کر کے 22 گایوں نے دم توڑ دیا۔اس میں 11 گائیں،تین بچھیا و چار سانڈ شامل ہیں۔اس گاؤشالا میں کل 76 مویشی تھے باقی جانوروں کو بچا لیا گیا ہے۔

ڈی ایم دنیش کمار سنگھ کے مطابق ضلع کے کچھلا نگر پنچایت علاقے میں بنائے گئے مستقل گاؤ شالا میں کچھ مویشیوں کی موت ہوئی ہے۔ اس سلسلے میں انہوں نے موت کی وجوہات کے لئے آئی وائی آر آئی بریلی کے ڈائرکٹر سے اپیل کر کے ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم رات میں ہی بلائی گئی ہے۔ ٹیم نے سبھی مویشیوں کا پوسٹ مارٹم کیا اور چار کے نمونے لئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹروں کی رائے کے مطابق مویشیوں کے ذریعہ زیادہ چارہ کھانے کی وجہ سے نائٹروجن کی مقدار میں اضافہ ہوجانے کی وجہ سے نائٹروجن پوئزنگ پھیلنے کے شبہ کا اظہار کیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...