ساحلی علاقوں میں مزید تین دنوں تک برسات کی پیشنگوئی۔ بے موسم کی بارش سے محکمہ الیکٹری سٹی کو ہوالاکھوں روپے کا نقصان

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 8th January 2021, 7:46 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

بھٹکل 8؍جنوری (ایس او نیوز)محکمہ موسمیا ت کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق  ریاست کرناٹکا کے ساحلی علاقوں سمیت ملناڈ،  بنگلورو ،کولار،میسور اور کئی  دوسرےمقامات پر بے موسم کی   برسات کا سلسلہ مزید تین دن تک جاری رہ سکتا ہے۔

انڈین میٹیرولوجیکل ڈپارٹمنٹ (آئی ایم ڈی) کے ڈائریکٹر سی ایس پاٹل نے بتایا کہ :’’مغرب میں بحیرۂ عرب اور مشرق میں خلیج بنگال کے اندرپیدا  ہونے والی  طوفانی ہواؤں اور کم دباؤ کی وجہ سے آئندہ تین دنوں کے دوران جنوبی ریاست کے بہت سارے اضلاع میں معتدل سے تیز برسات ہوسکتی ہے۔‘‘

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق ملناڈاور ساحلی علاقے میں  بڑے پیمانے پر برسات ہوگی جبکہ اندرونی کرناٹکا میں کہیں کم اور کہیں معتدل برسات ہوگی۔اس بنیاد پر جنوبی کینرا ، اڈپی ،شمالی کینرا ، چکمگلورو، ہاسن کوڈاگو اور شیموگہ یا ملناڈ علاقے کے لئے  ایلّو الرٹ  جاری کردیا گیا ہے۔

اڈپی میں میسکام کو نقصان:    اڈپی سے ملی خبروں کے مطابق ضلع میں بھاری بارش اوربجلیاں گرنے سے میسکام (مینگلور الیکٹری سٹی ) کو 18.76لاکھ روپے کا نقصان پہنچا ہے۔ سب سے زیادہ نقصان کنداپور تعلقہ  میں بجلی سربراہی کا ساز وسامان تباہ ہونے کی وجہ سے بھگتنا پڑاہے۔بتایا گیا ہے کہ یہاں کل 20کھمبے ٹوٹ گئے ہیں، 12ٹرانسفارمرس تباہ ہوئے ہیں  اور  کافی لمبی کیبل لائن بے کار ہوگئی ہے۔اس سے ہونے والے نقصان کا اندازہ 10.80روپے لگایا گیا ہے۔ 

بجلی گرنے سے ہوٹل میں لگی آگ:      منگلورو اور اڈپی کے بہت سارےعلاقوں میں تیز برسات کے ساتھ بجلی گرنے کے واقعات بھی پیش آئے ہیں جس سے کافی نقصانات ہونے کی خبر ہے۔ برہماور کے آکاش وانی سرکل کے پاس واقع ایک ہوٹل پر بجلی گرنے سے  شارٹ سرکیوٹ ہوگیا جس کی وجہ سے آگ لگ گئی اور ہوٹل بری طرح جل گیا ہے ۔پولیس اور فائر بریگیڈ عملے نے موقع پر پہنچ کرآگ پر قابو پالیا۔ اس  آگ سے ہونے والے نقصان کا تخمینہ  ایک لاکھ روپے سے زائد لگایا گیا ہے۔

 بجلی گرنے سے گھروں کو نقصان:    اڈپی اور منگلورو کےکئی مقامات پر بجلی گرنے سے مکانات اور دوسری عمارتوں کو نقصان پہنچے کی بھی خبریں مل رہی ہیں ۔ بیندور تعلقہ کے اپوندا میں بجلی گرنے سے ایک گھر کو جوجزوی نقصان پہنچا ہے  اس کا اند ازہ 50000ہزار روپے اور کارکلا تعلقہ میں ایک گھر کو نقصان پہنچا ہے اس کا اندازہ 80000روپے لگایا گیا ہے۔
 

ایک نظر اس پر بھی

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

بھٹکل میں امسال ایک لاکھ دو ہزار کلوسے بھی زائد فطرہ چاول تقسیم

مرکزی فطرہ کمیٹی بھٹکل   کے زیر اہتمام بھٹکل میں امسال   ایک لاکھ دو ہزار کلوسے زائد چاول جمع ہوا اور عیدالفطر کی رات ہی اس کی تقسیم عمل میں آئی، اس سلسلہ میں بھٹکل،ہوناور وکمٹہ،شیرور وآس پاس میں 57حلقے بنائے گئے تھے،جہاں مختلف محلوں سے جمع شدہ فطرہ کی تقسیم عمل میں آئی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...