کاروار:9؍ مئی (ایس اؤ نیوز)کووڈ کرفیو کی خلاف ورزی کرتےہوئے سڑک پر گھوم رہے سواروں کو اترکنڑاضلع کی ہوناور پولس نے آوارہ گردی پر لگام کستے ہوئے ایک ہی دن میں 482سواریوں کو ضبط کرتے ہوئے سواروں کےہوش کو ٹھکانے لگادیا ہے۔
ضروری اشیاء کی خریداری اور فروخت کاری کے لئے صبح 6بجے سے 10بجے تک کا موقع دیاگیا ہے۔ اس کے بعد بھی میڈیکل، بینک وغیرہ کے بہانے گھومنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوتے دیکھ کر پولس حرکت میں آئی اور صرف 7گھنٹوں میں 228سواریوں کواپنی تحویل میں لے لیا۔سی پی آئی شری دھر ایس آر، پی ایس آئی ششی کمار ، پی ایس آئی ساویتری نائک اور پولس عملہ صبح 10بجے کے بعد گھومنے والوں سے پوچھ تاچھ شروع کی اور غیر ضروری طور پر گھومنےو الوں کو گرم کرنا شروع کردیا۔
اس سلسلےمیں جانکاری دیتےہوئے سی پی آئی شری دھر نے بتایا کہ کورونا پر قابو پانے کے لئے حکومت کی طرف سے لاک ڈاؤن نافذہے۔ 10بجے تک روزمرہ کی ضروریات کی چیزوں کو خریدنے کا موقع بھی دیا گیا ہے اس کے بعد باوجود مختلف بہانے بناتے ہوئے گھومنے والوں کی تعداد میں اضافے کو دیکھتے ہوئے پولس کارروائی کررہی ہے سواریوں کو ضبط کرنے کے بعد ایف آئی آر در ج کرنے کی بات کہی۔
27اپریل سے 7مئی تک نافذ کئے گئے لاک ڈاؤن کے دوران غیر ضروری گھومنے والے 254سواریوں کو ضبط کیاگیا تھا۔ اب کووڈ کرفیو میں سخت اصول برتنے کا ریاستی حکومت نے اعلان کیا ہے ۔ پولس آفات نگرانی قانون 2005کے تحت غیر ضروری گھومنے والوں پر کارروائی کرتے ہوئے ایک ہی دن میں 284سواریوں کو ضبط کرتےہوئے ان پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔