اناؤ عصمت دری متاثرہ کے اہل خانہ کا سخت مطالبہ:ان کی بدنصیب بیٹی کو بھی ’حیدرآباد والا انصاف‘ چاہیے: اہل خانہ

Source: S.O. News Service | Published on 7th December 2019, 11:15 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی7دسمبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) زندہ جلا دی گئی اناؤ عصمت دری متاثرہ نے جمعہ دیر شب صفدر جنگ اسپتال میں دم توڑ دیا،جس  کے بعد سے ملک میں دکھ اور غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔اناؤ متاثرہ کی خاندان کے ارکان نے بھی اپنی بیٹی کو حیدرآباد عصمت دری متاثرہ کی طرح انصاف کا مطالبہ کردیا ہے۔ خیال رہے کہ حیدرآباد عصمت دری کیس کے چاروں ملزمان پولیس کے ساتھ تصادم میں مارے گئے۔جہاں ایک طرف یوگی حکومت متاثرہ کو مناسب تحفظ فراہم نہ کرنے پر اپوزیشن کے نشانے پر ہے، وہیں ریاست کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے قصورواروں کو جلد سے جلد سزا دلانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔پوسٹ مارٹم کئے جانے کے بعد متاثرہ کی لاش ایمبولینس میں سڑک کے راستے اناؤ کے بہار علاقہ واقع اس کے گھر لے جائی جارہی ہے۔ متاثرہ کے بھائی نے ہفتہ کو کہا کہ اس کی بہن کو اس وقت انصاف ملے گا،جب اس کے ساتھ ظلم کرنے والے ان تمام ملزمان کا بھی وہی حشر ہو جو اس کی مہلوک بہن نے جھیلاہے۔ یعنی اسے بھی زندہ آگ کے حوالے کردیا جائے۔ انہوں نے صحافیوں سے کہا کہ:’اس نے مجھ سے منت کی کہ بھائی مجھے بچا لو،میں بہت دکھی ہوں کہ میں ا پنی غم نصیب بہن کو بچا نہیں سکا‘۔ہم یہاں سے بہار (اناؤ) جائیں گے، ملزمان نے پہلے ہی اسے جلا دیا ہے اور اب ہم اسے پیوند ِ خاک کریں گے۔زندگی کی جنگ ہار چکی متاثرہ کے بے حال والد نے انصاف اور سرکاری مدد ملنے کے سوال پر کہا کہ:’مجھے روپیہ-پیسہ مکان کچھ نہیں چاہیے، مجھے اس کا لالچ نہیں ہے، مگر جس نے میری بیٹی کی یہ حالت کی ہے، اسے حیدرآباد کیس کی طرح ہی دوڑا کر گولی مار دینی چاہیے یا پھر اسے بغیر تاخیر پھانسی دی جانی چاہیے۔کاروائی کی یقین دہانی کرتے ہوئے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے افسوس ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ مقدمے کو فاسٹ ٹریک کورٹ میں چلا کر مجرموں کو سخت سزا دلائی جائے گی۔حکومت کے ایک ترجمان نے کہا کہ:’وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اناؤ متاثرہ کے سلسلے میں کہا کہ یہ سانحہ بہت ہی بدقسمتی کی بات ہے، اس کی موت انتہائی افسوسناک ہے۔ ان کی طرف سے خاندان کے تئیں تعزیت کا اظہار کیا گیا۔واضح ہو کہ تمام مجرمین کو پولیس گرفتار کرچکی ہے۔ معاملہ کوفاسٹ ٹریک کورٹ میں لے جا کر سخت سزا دلائیں گے۔کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی متاثرہ کی موت کے بعد اس کے لواحقین سے ملاقات کرنے کے لئے لکھنؤ سے روانہ ہو گئی ہیں۔پرینکا نے ٹویٹ کیا کہ خدا سے ”پرارتھنا“ کرتی ہوں کہ وہ اناؤ متاثرہ کے خاندان کو دکھ کی اس گھڑی میں ہمت دے۔انہوں نے کہا کہ یہ ہم سب کی ناکامی ہے کہ ہم اس انصاف نہیں دے سکے۔ سماجی طور پر ہم سب مجرم ہیں لیکن یہ اتر پردیش میں کھوکھلے لاء اینڈ آرڈر کی بھی تصویر پیش کرتا ہے۔ دریں اثنا سماج وادی پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیراعلیٰ اکھلیش یادو اسمبلی کے صدر  دروازے کے سامنے ہفتہ کو دھرنے پر بیٹھ گئے۔انہوں نے نامہ نگاروں سے بات چیت میں اس دردناک واقعہ کے لئے ریاست کی یوگی آدتیہ ناتھ حکومت کو ذمہ دار ٹھہرایا اور اعلان کیا کہ اس واقعہ کے خلاف اتوار کو سماج وادی پارٹی صوبہ کے تمام ضلع ہیڈکوارٹر پر تعزیتی نشست منعقد کرے گی۔بہوجن سماج پارٹی کی سربراہ مایاوتی نے متاثرہ کی موت کے بعد سخت رد عمل کرتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ:’جس اناؤ عصمت دری متاثرہ کو جلاکر مارنے کی کوشش کی گئی، اس کی کل رات دہلی میں ہوئی دردناک موت انتہائی تکلیف دہ ہے۔ اس دکھ کی گھڑی میں بی ایس پی متاثرہ خاندان کے ساتھ ہے۔ کانگریس کی پارٹی کے ترجمان سپریاشری نیت نے یوگی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ اناؤ کی بیٹی کے ساتھ جو ہوا وہ اس بات کا واضح اشارہ ہے کہ یوپی میں مجرموں کے حوصلے بلند ہیں، انہیں کہیں نہ کہیں سیاسی سرپرستی بھی حاصل ہے اور یہی وجہ ہے ایسے واقعات رونما ہورہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ:’وزیر اعلی کہتے ہیں کہ انہیں دکھ اور افسوس ہے، ان کے اس دکھ اور افسوس میں ان کی حکومت کی ناکامی نظر آتی ہے۔مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے کہا کہ یہ المناک سانحہ ہے اور بربریت کی کوئی حد ہی نہیں رہ گئی ہے۔ وہیں عصمت دری کے قصورواروں کو چھ ماہ کے اندر پھانسی کی سزا دینے کی مانگ کو لے کر تین دسمبر سے دہلی میں غیر معینہ بھوک ہڑتال پر بیٹھیں سواتی مالی وال نے کہا کہ میں یوپی اور مرکزی حکومت سے اپیل کرتی ہوں کہ معاملے پر فوری کارروائی کرے اور یقین دہانی کرائے کہ قصورواروں کو ایک ماہ کے اندر پھانسی کی سزا دی جائے گی۔غور طلب ہے کہ اناؤ ضلع کے بہار تھانہ علاقہ کے ایک گاؤں کی رہنے والی عصمت دری متاثرہ کو جمعرات کی صبح عصمت دری کے ملزمان سمیت پانچ لوگوں نے آگ کے حوالے کر دیا تھا۔  90 فیصد تک جھلس چکی نوجوان عورت ایئر ایمبولینس کے ذریعے دہلی لایا گیا تھا اور وہاں ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں جمعہ دیرشب 11 بج کر 40 منٹ پردم توڑ دیا۔ 

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...