کورونا اَپ ڈیٹ: جنوبی کینرا اور اڈپی میں تھم نہیں رہا ہے کووِڈ کا قہر۔ تازہ معاملات میں حاملہ خواتین اور بچے بھی شامل

Source: S.O. News Service | Published on 14th June 2020, 5:19 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

منگلورو،14؍جون (ایس او نیوز) جنوبی کینرا میں سنیچر کے دن کووِڈ۔19کے 30نئے معاملات سامنے آئے جس کے بعد وہاں پر جملہ متاثرین کی تعدا د 271 ہوگئی۔جبکہ اڈپی ضلع میں 14نئے پوزیٹیو کیس نکلے جس کے ساتھ متاثرین کی جملہ تعداد1,005ہوگئی ہے۔

جنوبی کینرا میں سنیچرکے دن جن30 افراد کی رپورٹ پوزیٹیو آئی ہے ان میں 19مرد،11خواتین اور 10بچے شامل ہیں۔گیارہ سے میں سے 6خواتین  حاملہ ہیں۔تازہ پوزیٹیو کیس والے25افراد سعودی عربیہ اور بقیہ پانچ افراد مہاراشٹرا سے واپس لوٹے ہوئے ہیں۔اس کے علاوہ سنیچر کے روزصحت یاب ہونے والے 17افراد کووینلاک اسپتال سے ڈسچارج کیا گیا۔ان میں 14مرد،3خواتین شامل ہیں۔ اس طرح اسپتالوں سے ڈسچارج ہونے والے کُل افراد کی تعداد 146ہوگئی۔یہاں پر تاحال پوزیٹیو نکلنے والے 271افراد میں 10افراد دوسرے اضلاع سے لوٹے ہوئے ہیں۔فی الحال جملہ 118مریض ایکٹیو انفیکشن کا شکار ہیں۔ 13جون کے دن جملہ 28مریضوں کو سانس کی شدید تکلیف کے ساتھ اسپتال میں داخل کیا گیا ہے، جبکہ 29افراد کو نگرانی کے لئے اسپتال میں لایا گیا ہے۔ 

اسی طرح اڈپی ضلع میں پوزیٹیو نکلنے والے 14مریضوں میں 8مرداور 6خواتین ہیں، جس میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔یہ تمام مریض مہاراشٹرا سے واپس لوٹے ہوئے ہیں۔466افراد ہوم کوارنٹین میں رکھے گئے ہیں جبکہ 4ہائی رِسک مریضوں کو اسپتال میں کوارنٹین کیا گیا ہے۔سنیچر کے داخل کیے گئے 11افراد سمتی فی الحال اڈپی ضلع میں 75 افراد آبزرویشن وارڈ میں داخل ہیں۔ان میں سے ایک کورونا کا مشتبہ مریض ہے۔7مریض سانس کی شدید تکلیف کا شکار ہیں اوربقیہ مریضوں کو انفلوئنزا جیسی شکایات ہیں۔ کل سنیچر کے دن جملہ 139افراد کواسپتال سے ڈسچارج کیا گیا ہے۔اڈپی ضلع میں فی الحال 284 ایکٹیو معاملے موجود ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...