کورونا اِپ ڈیٹ: جنوبی کینرامیں 3نئے معاملات کے ساتھ متاثرین کی تعداد195اور اڈپی میں 45نئے مریضوں کے ساتھ تعداد ہوگئی 946

Source: S.O. News Service | Published on 9th June 2020, 12:13 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو،9؍جون (ایس او نیوز) جنوبی کینرا میں 8؍جون کی شام تک مزید 3نئے معاملات سامنے آنے کے بعدضلع بھر میں جملہ متاثرین کی تعداد 195ہوگئی ہے۔جبکہ اڈپی ضلع میں 45نئے پوزیٹیو معاملات سامنے آئے ہیں، جس کے بعد وہاں تاحال کُل متاثرین کی تعداد946کو پہنچ گئی ہے۔

 جہاں تک جنوبی کینرا کی بات ہے وہاں فی الحال89کیس ایکٹیو ہیں اور 99افراد مرض سے صحت یاب ہونے کے بعد اسپتال سے ڈسچارج ہوچکے ہیں۔ جبکہ کووِڈ کی وجہ سے 7افراد کی موت واقع ہوچکی ہے۔8؍جون کو جملہ 134افراد کی جانچ رپورٹ موصول ہوئی تھی اور اس میں سے صرف 3 افراد کے اندر مرض ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔ان میں مہاراشٹرا سے لوٹنے والا ایک 52سالہ مرد، ایک 8سالہ لڑکا اور دبئی سے لوٹنے والا 23سالہ نوجوان شامل ہے۔ ان تمام لوگوں کو ضلع کووِڈ اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔مزید 104لوگوں کی جانچ رپورٹ آنا باقی ہے۔جبکہ 14افراد کو نگرانی کے لئے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

ضلع انتظامیہ کی طرف سے جاری کیے گئے ہیلتھ بلیٹین کے مطابق اڈپی میں 8؍جون کو 50افراد نے کوارنٹین کی میعاد پوری کرلی ہے جس کے ساتھ کوارنٹین کی28دن کی مدت پوری کرنے والو ں کی تعداد 4,394ہو گئی ہے، جبکہ 14دن کی کوارنٹین کی مدت پوری کرنے والوں کی تعداد4,843 ہوگئی ہے۔فی الحال 248افراد ہوم کوارنٹین میں رکھے گئے ہیں اور 1,156لوگوں کو سرکاری نگرانی والے مراکز میں کوارنٹین کیا گیا ہے۔14نئے لوگوں کے ساتھ جملہ 81 افراد کو آئسولیشن وارڈ میں رکھا گیا ہے۔ان میں سے 2کورونا کے مشتبہ مریض ہیں جبکہ 4مریض SARI(پھیپھڑوں کے انفیکشن) کے شکار ہیں۔اور8 لوگوں کو انفلوئنزا جیسی شکایات ہیں۔

8؍جون کو آئسولیشن وارڈ سے 13افراد کو چھٹی دی گئی جس کے ساتھ اسپتال سے ڈسچارج ہونے والے مریضوں کی تعداد 781ہوگئی ہے۔تاحال ضلع اڈپی میں متاثرین کی تعداد 946 ہوگئی ہے۔274مریضوں کو صحت یابی کے بعد اسپتالوں سے چھٹی دی گئی ہے۔ 671ایکٹیو کیس موجود ہیں اور اب تک ایک مریض کی موت واقع ہوچکی ہے۔8جون کو جن45افراد کی رپورٹ پوزیٹیو آئی ہے وہ تما م لوگ مہاراشٹرا سے واپس لوٹے ہوئے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...