نفرت کو مٹانے اور بھائی چارگی کو عام کرنے اُڈپی میں آج منعقد ہورہا ہے شاندار کنونشن ؛ ہزاروں لوگوں کی شرکت متوقع؛ بھٹکل سے اُڈپی کے لئے سواریوں کا انتظام؛ ساحل آن لائن پر ہوگا لائیو ٹیلی کاسٹ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 14th May 2022, 1:00 AM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

بھٹکل 14/مئی (ایس او نیوز)  ریاست کرناٹک  میں مسلمانوں کے خلاف عام ہندوں کے دلوں میں نفرت  پیدا کرنے کی مسلسل کوششوں کو دیکھتے ہوئے بھٹکل کے پڑوسی علاقہ  اُڈپی میں  امن و شانتی اور بھائی چارہ کی فضا قائم کرنے کے مقصد سے  ریاست گیر سطح پر ایک عظیم الشان جلسہ منعقد کیا گیا ہے جس میں  ریاست کے تمام اضلاع سے لوگ شریک ہورہے ہیں۔ پروگرام آج  سنیچر 14 مئی کو  دوپہر دو بجے شروع ہوگا۔

بھٹکل کا قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم نے عوام الناس سے  اس اجلاس میں کثیر تعداد میں شریک ہونے  کی درخواست کی ہے، اس تعلق سے جمعہ کی نمازوں کے  بعد تمام جامع مسجدوں  میں اُڈپی میں ہونے والے اجلاس کی معلومات فراہم کرتے ہوئے پروگرام میں شریک ہونے  کے لئے اعلانات بھی ہوئے ہیں۔تنظیم   جنرل سکریٹری عبدالرقیب ایم جے ندوی نے بتایا  کہ اس اجلاس میں شریک ہونے کے لئے نوائط کالونی وائی ایم ایس اے میدان کے باہر سواریوں کا  انتظام کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ فی الحال پانچ ٹیمپووں کا انتظام کیا گیا ہے، اگر لوگ زیادہ تعدا د میں  جمع ہوتے ہیں تو مزید ٹمپووں کا انتظام کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ وائی ایم ایس اے میدان سے صبح گیارہ اور ساڑھے گیارہ بجے کے درمیان ٹمپو اُڈپی کے لئے نکلے گی۔

 تنظیم کی ہدایات پر  بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کی طرف  سے بھی  کثیر تعداد میں لوگوں کو اُڈپی کے پروگرام میں شریک کرانے کی کوششیں  کی گئی ہیں  اس تعلق سے بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کے صدر عزیز الرحمن رکن الدین ندوی  نے بتایا کہ    مختلف محلوں سے بھی لوگ اپنے اپنے طور پر سواریوں کا انتظام کرکے اُڈپی کے پروگرام  میں  پہنچ رہے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ  بعض شرپسند عناصر ریاست کرناٹک میں مسلسل ماحول کو بگاڑنے اور منظم سازش کے تحت نئے نئے ایشوز پیدا کرکے عام ہندوں کے دلوں میں مسلمانوں کے تئیں نفرت اور دہشت پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں، ایسے میں ہمیں امن پسند لوگوں کے تعاون سے شرپسندوں کے منصوبوں کو ناکام بنانے کی کوشش کرنا ضروری ہے۔

اُدھر اُڈپی میں ساحل آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے پروگرام کے   اہم ذمہ دار پروفیسر فنی راج نے بتایا کہ  گذشتہ پانچ چھ ماہ سے ریاست کے اقلیتوں  کو جس طرح  نشانہ بنایا جارہا ہے، اس کے خلاف آواز اُٹھانا ضروری ہے، انہوں نے کہا کہ کبھی کپڑوں (حجاب)کو لے کر تنازعہ پیدا کیا جارہا ہے، تو کبھی دکانداروں کو دکانیں لگوانے سے روک کر نفر ت کی فضاء  پھیلائی جارہی ہے، ایسے حالات کو دیکھتے ہوئے  ہندو،مسلم ،عیسائی تمام مذاہب کے  دانشوران، سوامی، علماء ، سماجی کارکنان وغیرہ  کو  لے کر اُڈپی میں پروگرام رکھا گیا ہے، اس پروگرام کا مقصد فرقہ پرستوں کے عزائم کو ناکام بنانا ہے، اسی طرح  سماج میں امن و امان  اور بھائی چارگی کی فضا کو بحال کرنا ہے۔ پروفیسر فنی راج نے تمام مذاہب کے لوگوں سے اس پروگرام میں شریک ہونے کی درخواست کی۔

پروگرام کے کنوینر حُسین کوڈی نے ساحل آن لائن کو بتایا کہ  پروگرام سنیچر دوپہر دو بجے جلوس کے ساتھ شروع ہوگا، جس کےلئے لوگوں کو دوپہر ایک بجے سے ہی جمع کرایا جائے گا۔آگے بتایا کہ  پروگرام میں ریاست بھر سے بیس ہزار سے بھی زائد لوگ شریک ہونے کی توقع ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جلوس  یا یونیٹی مارچ اُڈپی کے شہید چوک ، اجّرکاڈ سے شروع ہوگا اور چار بجے مشن کمپاونڈ پہنچ کر جلسہ گاہ میں تبدیل ہوگا۔ چار بجے  یکجہتی کنونشن شروع ہوگا جس کے لئے   ملک کے معروف حقوق انسانی   کے علمبردار، یوگیندر یادو ، دہلی سے تشریف لارہےہیں۔سابق آئی اے ایس آفیسر ششی کانت سینتھل کی صدارت میں منعقدہ اس کنونشن میں عیسائی رہنما ڈاکٹر رونالڈ،   دلت لیڈر  ماولّی شنکر،  آر موہن راج،  ایچ آر بسوراجپا،  چمراسا مالی پاٹل، چُکّی ننجنڈا سوامی،  خاتون سماجی کارکن  کے نیلا،  مسلم کمیونٹی لیڈر  محمد سعد بیلگامی،  صبیحہ فاطمہ، نجمہ چیکنّے رالے سمیت مختلف مذاہب  کے رہنما اور دانشوران شریک ہوں گے۔

پورا پروگرام ساحل آن لائن پر لائیو ٹیلی کاسٹ کیا جائے گا۔لائیو دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کرسکتے ہیں:

https://www.youtube.com/watch?v=E1msXMUIJZI&ab_channel=SahilOnlineTVnews

(لائیو ٹیلی کاسٹ دیکھنے کےلئے قارئین سے درخواست ہے کہ  وہ پہلی فرصت میں ساحل آن لائن یو ٹیوب چینل  (http://youtube.com/sahilonlinevideo)  کو سبسکرائب کریں، جیسے ہی لائیوٹیلی کاسٹ اسٹارٹ ہوگا یا کوئی بھی وڈیو آپ لوڈ ہوگی تو  فوری آپ کو اپنے موبائل پر مسیج موصول ہوگا)

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔