فسطائی طاقتوں کونا کام بنا نے کیلئے اتحاد ضروری: ضمیر احمد خان

Source: S.O. News Service | Published on 23rd May 2022, 5:24 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،23؍مئی(ایس او نیوز)حلقہ چامراج پیٹ کے رکن اسمبلی و سابق ریاستی وزیر بی زیڈ ضمیر احمد خان نے کہا کہ چند فرقہ پرست طاقتیں مذہب کے نام تفرقہ پیدا کر تے ہو ئے سیکو لر ملک میں فرقہ پرستی کو بڑھا وادینے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان فسطائی طاقتوں کے نا پاک عزائم کو متحد طور پر ناکام کرنے کی اشد ضرورت ہے۔سبحانیہ مسجد کمیٹی اور اسکول ویلفیئر کمیٹی کے زیر اہتمام الاظہر فاؤنڈیشن اسکول کے احاطہ میں منعقد امبیڈکرجینتی اور عید ملن تقریب میں شرکت کرتے ہو ئے اپنے خطاب میں ضمیر احمد نے اس بات کااظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ برادران وطن مسلمانوں کے ساتھ بہتر سلوک کر تے آرہے ہیں،لیکن چند فرقہ پرست طاقتیں اپنے مفاد کے لئے ان میں درارڑ ڈالتے ہو ئے امن وامان کی فضاء کو تباہ کرنے کی کوشش میں لگے ہو ئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دلت اور مسلم طبقات متحد طور پر فرقہ پرست جماعتوں کا منہ تور جواب دیں تو ملک اور ریاست میں امن واماں اور نظم و ضبط کی فضاء دوبارہ برقرار کی جاسکتی ہے۔انہوں نے کہاکہ فرقہ پرست جماعتیں امن پسند ریاست میں فرقہ پرستی کا بیج بو کرنفرتوں کا ماحول پیدا کرنے میں لگی ہو ئی ہیں،ان کے نا پاک ارادوں کو کبھی بھی پورا ہونے نہیں دیا جا ئے گا۔

سبحانیہ مسجد اور اسکول ویلفیئر کمیٹی کو مبارکباد پیش کر تے ہو ئے کہا کہ انہوں نے بین مذہبی تعلقات کو بڑھا وادینے کے مقصد سے مذکورہ پروگرام کا انعقاد کر تے ہوئے دیگر اداروں اور کمیٹیوں کے لئے ایک نمونہ کے طور پر پیش کیا ہے۔انہوں نے حلقہ کی دیگر مساجد اور کمیٹیوں کے ذمہ داروں سے گزارش کی کہ وہ بھی اپنے اپنے علاقوں میں اس طرح کا پروگرام منعقد کر تے ہو ئے سیکو لر زم کی فضا ء کو عام کریں۔

ضمیر احمد نے کہا کہ آئندہ سال وہ اپنے حلقہ کے سنگم سرکل میں بڑے پیمانہ پر اس طرح کے پروگرام کلا انعقاد کر یں گے۔اس موقع پر سٹی جامع مسجد کے خطیب وامام مولانا ڈاکٹر محمد مقصود عمران نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمارا ملک ایک سیکو لر ملک ہے یہاں تمام مذاہب کے ماننے والے بھائی چارگی کے ساتھ امن وامان سے زندگی گزار رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چند مٹھی بھر افراد یہاں کے ماحول کو بگاڑنے کی کو شش کر رہے ہیں،اس لئے تمام کی ذمہ داری ہے کہ مٹھی بھر افراد کو ان کے مقصد میں کامیاب ہو نے نہ دیں۔

مولانا نے کہا کہ مسلمان مساجد میں عبادت کر رہے ہیں،اسی طرح دیگر مذاہب کے افراد اپنی اپنی عبادت گاہوں میں عبادتیں ادا کرتے ہیں،جب ہم باہر رہیں تو ایک ہندوستانی کی طرح تجارت کرتے ہو ئے ایک دوسرے کے دکھ درد اور تقاریب میں شرکت کریں یہی انسانیت کا سب سے بڑا درس ہے۔ اس موقع پر دلت طبقہ کے ناگراج سوامی جی نے کہا کہ چند فرقہ پرست جماعتیں ہندو اور مسلمانوں کے درمیان نفرتوں کو پیدا کر نے کی کوشش میں لگے ہو ئے ہیں،ان کے ناپاک عزائم کو پورا ہو نے نہیں دیا جا ئے گا۔

انہوں نے کہا کہ تمام مذاہب کے افراد اپنی عبادت گاہوں میں سکون کے ساتھ عبادت ادا کر رہے ہیں،لیکن شر پسند عناصر اس میں خلل پیدا کر نے کی کو شش کر رہے ہیں۔انہوں نے دلت اور مسلم طبقات کے افراد سے گزارش کی کہ وہ متحد طور پر فرقہ پسند طاقتوں کا مقابلہ کریں۔انہوں نے کہا کہ اگر ہم متحد رہیں تو کوئی بھی طاقت ان کا مقابلہ نہیں کر سکتی۔

اس موقع پر وظیفہ یاب آئی پی ایس افسر یو نثار احمد، مولانا شبیر ندوی، پراجاونی اخبار کے امان اللہ،جے جے آر نگر امبیڈکر کمیٹی کے صدرو دلت لیڈر سبا رائیڈو، سماجی کارکن عمر شریف کے علاوہ دیگر افراد نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر اپنے خطاب کے درمیان رکن اسمبلی ضمیر احمد نے دلت طبقہ کے ناگراج سوامی کے منہ سے لقمہ لے کر کھاتے ہوئے سیکولر زم کی مثال قائم کی۔ تقریب میں حلقہ چامراج پیٹ کے32 مساجد اورکمیٹیو ں کے دمہ داراں کے علاوہ 400سے زائد دلت لیڈران 150 صفائی کرمچاری شریک رہے۔ اس قبل امانت بینک کے ڈائرکٹر شفیع احمد نے تمام کا خیر مقدم اور ہدیہ تشکر پیش کیا۔

اس موقع پر کانگریس لیڈر بی کے الطاف خان، سبحانیہ مسجد کمیٹی کے صدر بی ایس ثناء اللہ،سکریٹری ظفراللہ خان، اسکول ویلفیئر کمیٹی کے صدر بی ایس ضیاء اللہ خان، سابق نامزاد کارپوریٹر ہدایت اللہ،رضوان خان،شیخ با با، سی آر روی پرساد،کے علاوہ مسجد اور اسکول کمیٹی کے تمام عہدیدران اور اراکین، قائدین اور عمائدین بڑی تعداد میں شریک رہے۔ رکن اسمبلی ضمیر احمد نے تمام صفائی کرمچاریوں کو خود کھانے کی سربراہی کر تے ہو ئے بھائی چارہ کی مثال قائم کی۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...