امریکا کا ترکی کو قبرص کے نزدیک آف شور ڈرلنگ پر انتباہ!

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 6th October 2019, 7:20 PM | عالمی خبریں |

ایتھنز6اکتوبر (آئی این ایس انڈیا) امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ترکی کو خبردار کیا ہے کہ وہ قبرص کے نزدیک ڈرلنگ کی کوئی سرگرمی آغاز نہ کرے۔اگر وہ ایسا کوئی اقدام کرتا ہے تو یہ غیرقانونی اور ناقابل قبول ہوگا۔ان کا کہنا ہے کہ بحر متوسط میں توانائی کے وسائل کی دریافت کے کچھ قواعد وضوابط ہیں۔انھوں نے ہفتے کے روز یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں ایک پریس بریفنگ میں کہا کہ ہم نے واضح کردیا ہے کہ بین الاقوامی پانیوں میں کارروائیاں کچھ قواعد وضوابط کی پاسداری کی متقاضی ہیں۔ہم نے ترکوں کو بتادیا ہے کہ ان کی ڈرلنگ غیر قانونی اور ناقابل قبول ہے۔ہم سفارتی اقدامات جاری رکھیں گے تاکہ قانونی سرگرمی کو یقینی بنایاجاسکے۔انھوں نے خبردار کیا کہ کوئی بھی ملک یورپ کو یرغمال نہیں بنا سکتا ہے۔قبرص اور ترکی کے درمیان سمندر میں ڈرلنگ کے معاملے پر کشیدگی پائی جارہی ہے اور اس میں انقرہ کی جانب سے ڈرلنگ کے لیے ایک جہاز ایک ایسے علاقے میں بھیجنے کے بعد اضافہ ہوا ہے جس کا نکوسیا نے اطالوی اور فرانسیسی فرموں کو ٹھیکا دے رکھا ہے۔قبل ازیں یونانی وزیراعظم کریاکوس مٹسوٹیکس نے امریکا پر زور دیا تھا کہ وہ مشرقی بحر متوسط میں کشیدگی کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔اس خطے میں قبرص اور ترکی کے درمیان آف شور ڈرلنگ کے حقوق پر تنازع چل رہا ہے۔انھوں نے مائیک پومپیو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ترکی کی جزیرے کے جنوب کی جانب پیش قدمی قبرص کے خود مختارانہ حقوق کی ’ننگی خلاف ورزی‘ ہے۔یونانی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مشرقی بحر متوسط کے خطے میں امریکا کے خاص مفادات وابستہ ہیں۔قبرص صرف بین الاقوامی قانون کے نفاذ کا کہہ رہا ہے۔ترکی اور یونان معاہدہ شمالی اوقیانوس کی تنظیم نیٹو کے رکن ملک ہیں لیکن ان کے درمیان قبرص پر عشروں سے تنازع چلا آرہاہے۔قبرص 1974میں نسلی بنیاد پردو حصوں (ترک اور یونانی قبرص) میں تقسیم ہوگیا تھا۔ترک قبرص ترکی کے زیر انتظام ہے۔امریکی وزیرخارجہ یورپی ممالک کے دورے کے آخری مرحلے میں یونان پہنچے تھے۔انھوں نے اپنے یونانی ہم منصب نیکوس دیندیاس سے بھی ملاقات کی ہے۔انھوں نے کہا کہ امریکا اس تنازع کے دونوں فریقوں سے باہمی طور پر قابل قبول حل کی تلاش کے لیے کوششیں کرے گا۔ترکی کاموقف ہے کہ قبرص جن علاقوں میں تیل اور گیس کی تلاش کررہا ہے، ان میں بعض اس (ترکی)کے ملکیتی ہیں یا ان زونز میں واقع ہیں جہاں ترک قبرص کے مساوی حقوق ہیں۔ترکی کا زیرآب کھدائی کرنے والا جہاز یافوزاس وقت قبرص کے ساحل سے پچاس ناٹیکل دور کھڑا ہے۔ترکی کے وزیر توانائی فتح دونمیز نے آج ہی ایک بیان میں کہا ہے کہ”ڈرلنگ جلد سے جلد شروع کردی جائے گی۔“

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...