امریکہ: ریکارڈ ٹھنڈ سے لوگ پریشان، نیو ہیمپشائر میں خون منجمد کرنے والی سردی، ہوا کی رفتار 140 میل فی گھنٹہ

Source: S.O. News Service | Published on 4th February 2023, 9:11 PM | عالمی خبریں |

واشنگٹن، 4؍فروری (ایس او نیوز؍ایجنسی) امریکہ سمیت دنیا کے کئی ممالک میں اس وقت شدید ٹھنڈ پڑ رہی ہے۔ روس، کناڈا اور برطانیہ میں بھی زبردست برف باری دیکھنے کو مل رہی ہے۔ امریکہ میں تو تیز رفتار ہواؤں نے سردی میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ خصوصاً امریکہ کے نیو ہیمپشائر میں درجہ حرارت صفر سے بہت نیچے چلا گیا ہے۔ یہاں جمعہ کے روز درجہ حرارت مائنس 103 ڈگری فارینہائٹ تک پہنچ گیا۔ نیشنل ویدر سروس کے اندازوں کے مطابق جمعہ کی شام تک ماؤنٹ واشنگٹن میں ہوا کی ٹھنڈک مائنس 103 ڈگری فارینہائٹ تک گر گئی۔ اس کے پیش نظر لوگوں کو احتیاط برتنے کی صلاح دی جا رہی ہے۔

نیشنل ویدر سروس کے اندازوں کے مطابق نیو ہیمپشائر کے وہائٹ ماؤنٹین کی سب سے اونچی چوٹی ماؤنٹ واشنگٹن میں جمعہ کی شب درجہ حرارت کی ٹھنڈک 138 سال میں سب سے نیچے تک پہنچ گئی۔ گزشتہ ریکارڈ مائنس 102.7 ڈگری فارینہائٹ تھا۔ 6288 فیٹ پر شمالی نیو ہیمپشائر کے سفید پہاڑوں میں واقع ماؤنٹ واشنگٹن ویدھشالہ آرکٹک ہواؤں کے تیز دھماکہ سے بے حد زیادہ ٹھنڈ کا سامنا کر رہی ہے۔

نیو ہیمپشائر کے ماؤنٹ واشنگٹن چوٹی پر جمعہ کو ہوائیں 96 سے 140 میل فی گھنٹے کی رفتار سے چل رہی تھیں۔ رپورٹ کے مطابق جمعہ سے پہلے امریکہ میں صرف تین بار ہوا کی درجہ حرارت مائنس 100 ڈگری فارینہائٹ درج کی گئی تھی جس کا مطلب ہے کہ ماؤنٹ واشنگٹن پر موسم پہلے ہی اس ریکارڈ کو پار کر چکا تھا۔ 1934 میں اس اسٹیشن پر اب تک کی سب سے کم درجہ حرارت مائنس 47 ڈگری فارینہائٹ درج کیا گیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔