امریکہ: لاک ڈاؤن کے دنوں میں یومِ آزادی  

Source: S.O. News Service | Published on 4th July 2020, 6:21 PM | عالمی خبریں |

نیویارک،4/جولائی(آئی این ایس انڈیا) امریکہ میں ہفتے کو یوم آ زادی ایسے منایا جائے گا کہ بہت سی پریڈز اور آتش بازی کے مظاہرے منسوخ کردیئے گئے ہیں، ساحلی مقامات اور بارز بند رہیں گے جبکہ صحت عامہ کے حکام خبردار کررہے ہیں کہ یہ ویک اینڈ امریکیوں کے ضبط و تحمل کا اہم امتحان ثابت ہوگا جس میں کامیابی یا ناکامی سے کرونا وائرس کی وبا کا رخ متعین ہوسکتا ہے۔ امریکہ کی پچاس میں سے چالیس ریاستوں میں کیسز بڑھ رہے ہیں۔ گورنروں نے عوامی مقامات پر ماسک پہننے کا حکم دیا ہے اور لوگوں پر زور دیا ہے کہ وہ یوم آزادی گھر پر منائیں اور مہمان مدعو نہ کریں۔ماہرین صحت کو خدشہ ہے کہ اس ہفتے اگر پارٹیاں، پکنک اور پریڈز کا اہتمام کیا گیا تو کرونا وائرس کے کیسز مزید بڑھ جائیں گے۔ سیاٹل اینڈ کنگز کاؤنٹی کے صحت عامہ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر جیف ڈوچن کا کہنا ہے کہ ہم تقریبات کرنے والوں کو گرفتار تو نہیں کریں گے۔ لیکن، ہم ان کی حوصلہ شکنی ضرور کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ اگر کوئی ضرور خاندان کے چند لوگوں کے ساتھ پارٹی کرنا چاہتا ہے تو اسے احتیاط کا مظاہرہ کرنا ہوگاایک دوسرے کے چمچے کانٹے یا کوئی اور شے استعمال نہ کریں، بار بار اشیا ایک دوسرے کو نہ دیں، کیونکہ اس طرح وائرس پھیل سکتا ہے۔میموریل ڈے پر بھی اسی طرح کے مشورے دیے گئے تھے۔ لیکن لوگ گھروں سے نکلے اور ساحل سمندر، ریسٹورنٹس اور خاندان کی تقریبات کا رخ کیا۔ اس کے بعد سے امریکہ میں یومیہ کیسز کی تعداد میں بہت تیزی سے اضافہ ہوا اور دوگنا سے زیادہ تعداد دیکھنے میں آئی۔جان ہاپکنز یونیورسٹی کے مطابق، گزشتہ روز امریکہ میں 52300 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی۔ ریاست کیلی فورنیا، فلوریڈا اور ٹیکساس زیادہ متاثر ہوئی ہیں۔صدر ٹرمپ جمعہ کی شام جنوبی ڈکوٹا جارہے ہیں جہاں ماؤنٹ رشمور میں آتش بازی کی جائے گی۔ وہ دارالحکومت واشنگٹن واپس آکر ہفتے کو تقریبات میں شرکت کریں گے،جہاں نیشنل مال پر ایک میل طویل پائروٹیکنیک ڈسپلے شو ہوگا۔ اس کے لیے تین لاکھ ماسک تقسیم کیے جائیں گے۔ لیکن ان کی پابندی نہیں ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...