متحدہ عرب امارات: مریخ پر مشن روانہ کرنے والا پہلا عرب ملک

Source: S.O. News Service | Published on 20th July 2020, 9:20 PM | خلیجی خبریں | عالمی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

ٹوکیو؍دبئی،20؍جولائی(ایس او نیوز؍ایجنسی) متحدہ عرب امارات (یواے ای) مریخ پرغیرانسانی مشن بھیجنے والا پہلا عرب ملک بن گیا۔ یواے ای کا مریخ کے لئے تاریخی مشن ’الامل‘ جاپان کے خلائی مرکز سے روانہ کردیا گیا ہے۔ امارات کے نائب صدر، وزیراعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے کہا کہ امارات کے لئے یہ فخر کا لمحہ ہے، مشن نے روشن اور بہتر مستقبل کی امید جگائی ہے۔ جاپان کے خلائی مرکز سے روانہ ہونے والے اماراتی مریخ مشن کا کاونٹ ڈاؤن برج خلیفہ پر دکھایا گیا۔

سرخ سیارے کی جانب بھیجے جانے والے اس مشن کا نام ’الامل‘ یعنی امید رکھا گیا ہے۔ 1350 کلو وزنی مشن کا سائز اسپورٹس گاڑی جتنا ہے۔ متحدہ عرب امارات کا یہ غیرانسانی مشن 49 کروڑ 30 لاکھ کلومیٹر کا فاصلہ طے کرکے 7 ماہ میں سرخ سیارے پر پہنچے گا لیکن وہاں اترنے کے بجائے مدار میں مریخ کے ایک سال یعنی687 روز تک گردش کرے گا۔ مدار میں اس کی اوسط رفتار 1 لاکھ 21 ہزار کلو میٹر فی گھنٹہ ہو گی اور یہ 55 گھنٹے میں مدار کے گرد اپنا ایک چکر پورا کرے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

ترکی دوسرے ممالک کی خودمختاری کا احترام کرنا سیکھے: ہندوستان

 جموں و کشمیر کے حوالہ سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ترکی کے صدررجب طیب اردگان کے بیان پر اقوام متحدہ میں ہندوستان کے مستقل نمائندہ  ٹی ایس ترومورتی نے سخت  احتجاج  کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی کو دوسرے ممالک  کی خودمختاریکااحترام کرنا سیکھنا چاہئے۔