متحدہ عرب امارات کرونا سے نمٹنے والے دنیا کے 11 بہترین ممالک میں شامل

Source: S.O. News Service | Published on 13th June 2020, 10:12 PM | خلیجی خبریں |

دبئی،13؍جون(ایس او نیوز؍ایجنسی) معروف امریکی جریدے TIME نے گذشتہ روز جمعے کو اپنی ویب سائٹ پر ایک فہرست جاری کی ہے۔ یہ فہرست ان 11 ممالک کی ہے جنہوں نے اب تک دنیا بھر میں کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے بہترین اقدامات اور طریقہ کار اختیار کیا۔ فہرست میں ایک عرب ملک کا بھی نام شامل ہے جو اس وبا کو قابو کرنے میں کامیاب رہا۔

اس ملک میں کرونا کے سبب 40507 افراد متاثر ہوئے جب کہ اموات کی تعداد 284 سے آگے نہ بڑھ سکی۔ جریدے کی رپورٹ کے مطابق یہ ملک متحدہ عرب امارات ہے جہاں کرونا کے پہلے کیس کا انکشاف 29 جنوری کو ہوا تھا۔ بعد ازاں امارات دشوار گزار بیرونی حالات کے بیچ اس وبائی مرض کے انسداد میں کامیاب رہا۔

فہرست میں متحدہ عرب امارات کا 11 واں نمبر ہے۔ اس کے علاوہ دیگر ممالک کے نام جرمنی، یونان، جنوبی کوریا، تائیوان، سنگاپور، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، آئس لینڈ، ارجنٹائن اور کینیڈا ہیں۔ کرونا کے انسداد کے سلسلے میں امارات نے سخت اقدامات اور حفاظتی تدابیر اختیار کیں۔ ان میں سماجی فاصلہ ، عمومی لاک ڈاؤن، کرفیو، تقریبات کے انعقاد اور مجمع کے اکٹھا ہونے پر پابندی، صفائی اور سینیٹائزیشن کی بھرپور مہم اور کرونا کے حوالے سے افواہوں کو روکنے کے لیے سرکاری بیانات کے متضاد طبی معلومات پھیلانے والے پر 5500 ڈالر کے مساوی جرمانہ عائد کرنا شامل ہے۔

مذکورہ 11 ممالک کی رپورٹ کی تیاری میں Eurasia Group معاون کے طور پر شریک رہا۔ یہ گروپ 1998 میں اپنے قیام کے بعد سے مختلف نوعیت کے خطرات کے حوالے سے رپورٹیں نشر کر رہا ہے۔ امارات کے حوالے سے اہم معلومات جو ٹائم جریدے نے شائع نہیں کی وہ یہ کہ اس عرب ریاست میں کرونا کے 25946 متاثرین ہسپتالوں میں علاج کے ذریعے صحت یاب ہوئے۔

ایک اور اہم معلومات جو مذکورہ رپورٹ میں سامنے نہیں لائی گئی وہ یہ کہ گذشتہ روز جمعے تک متحدہ عرب امارات کی 99.8 لاکھ کی آبادی میں سے 26 لاکھ افراد کا کرونا کا ٹیسٹ مکمل ہو چکا تھا۔ اس کا مطلب ہوا کہ اوسطا ہر دس لاکھ افراد میں 265680 افراد کا ٹیسٹ ہوا۔

ایک نظر اس پر بھی

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...

سعودی عربیہ میں اندوہناک سڑک حادثہ؛ کرناٹک کے تین لوگ جاں بحق، بھٹکل کے قریب منڈگوڈ سے تھا تعلق

ریاست کرناٹک کے ضلع اُترکنڑا کے منڈگوڈ سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے تین افراد سعودی عربیہ میں عمرہ کی ادائیگی کے دوران اُس وقت جاں بحق ہوگئے جب سڑک پر تیز رفتاری کے ساتھ دوڑتی ہوئی ایک لینڈ کروزرجس پر یہ لوگ سوار تھے ، کا ایک پہیہ اچانک پنکچر ہوگیا اور گاڑی بے قابو ہوکر ...