کمٹہ میں ہڑتالی بس ملازمین کے اہل خانہ کا انوکھا احتجاج ۔ ڈیوٹی پر حاضر ہونے والوں کو سمّان دینے کی کوشش پولیس نے کردی ناکام

Source: S.O. News Service | Published on 13th April 2021, 3:38 PM | ساحلی خبریں |

کمٹہ،13؍ اپریل (ایس او نیوز) سرکاری بس ملازمین کی طرف سے غیر معینہ مدت تک ہڑتال جاری رکھے جانے کے باوجود بعض ملازمین نے  ڈیوٹی پر حاضر ہونا شروع کردیا ہے، جس کے خلاف ہڑتالی ملازمین  کے اہل خانہ نے بطور احتجاج ڈیوٹی پر حاضر ہونے والے ملازمین کی تہنیت کرنے کی کوشش کی جسے پولیس نے ناکام  بنادیا۔

 بس ملازمین کی یونین نے اپنی دیرینہ مطالبات پورے ہونے تک ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ اس دوران حکومت کی طرف سے ہڑتالی ملازمین کو دوسرے شعبہ جات میں ٹرانسفر کرنے کا سلسلہ شروع کیا گیا تو خوف کی وجہ سے بعض ملازمین نے ڈیوٹی پر حاضر ہونا شروع کیا ہے۔ اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے سرکاری بس ملازمین یونین کی کمٹہ یونٹ نے سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس سے ہماری یونین کی ہڑتال کی قدر گھٹانے کی کوشش کی گئی ہے۔ ایسے ملازمین کے خلاف ہڑتالی ملازمین کے اہل خانہ نے بطور احتجاج شہر کے منکی میدان میں جمع ہونے  کے  بعد  کے ایس آر ٹی سی ڈپو  پہنچ کر ڈیوٹی پر حاضر ملازمین کو سمّان دینے کے لئے آگے بڑھے۔ اس بات کی خبر ملتے  ہی کمٹہ پی ایس آئی آنند مورتی اور سدھا اگناشینی نے بس ڈپو کے علاقہ میں دفعہ 144 نافذ رہنے کی  وجہ سے ہڑتالی ملازمین کو جمع ہونے سے روکا اور بتایا کہ اگر ملازمین کو ڈیوٹی انجام دینے میں رکاوٹ پیدا کی گئی تو پھر کیس داخل کیے جائیں گے۔ اس پر  مظاہرین نے حکومت کے خلاف نعرے بازی کرتے  ہوئے سمّان دینے کا پروگرام منسوخ کردیا اور منکی میدان میں احتجاجی دھرنا دیا اور پولیس والوں کو حکومت کی کٹھ پتلی بتاتے ہوئے ان کے خلاف جذبات کا اظہار کیا۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...