شادی کی تقریب میں بھی ہو رہی شہریت قانون کی مخالفت، مہمانوں سے کی جا رہی خاص اپیل

Source: S.O. News Service | Published on 18th January 2020, 8:47 PM | ملکی خبریں |

کیرالہ،18/جنوری (ایس او نیوز/ایجنسی) شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی کی مخالفت کا ایک نیا انداز گزشتہ دنوں دیکھنے کو ملا۔ معاملہ کیرالہ کا ہے جہاں ایک شخص نے اپنی شادی میں اسٹیج پر ایک بورڈ لگوایا اور اس میں شہریت ترمیمی قانون کی مخالفت کرنے کی اپیل کی گئی۔ پورے ملک میں شہریت قانون، این آر سی اور این پی آر کے خلاف جاری احتجاجی مظاہروں کے درمیان کیرالہ کی اس شادی کی خبر سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہی ہے۔

کیرالہ میں ہوئی اس شادی کی جو تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے اس میں دولہا لال رنگ کی شرٹ اور روایتی سفید لنگی میں اپنی دلہن کے ساتھ اسٹیج پر کھڑا ہے اور اس کے ٹھیک بغل میں ایک بورڈ رکھا ہوا ہے جس میں لکھا ہوا ہے ’’ہماری شادی میں آنے کے لیے آپ کا شکریہ۔ لیکن برائے کرم آپ دوبارہ بی جے پی کو ووٹ نہ دیں۔‘‘ اس پیغام کے بعد نیچے میں بڑے حروف ’رجیکٹ سی اے اے‘ (شہریت قانون کو مسترد کریں) لکھا ہوا ہے۔

ویسے کچھ شادیوں میں شہریت قانون کی حمایت میں بھی آوازیں اٹھتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔ اتر پردیش کے سنبھل ضلع کا ایک معاملہ سامنے آیا ہے جہاں موہت مشرا اور سونم پاٹھک 3 فروری کو شادی کرنے جا رہے ہیں اور انھوں نے اپنی شادی کارڈ پر شہریت قانون کے ساتھ ساتھ این آر سی کی حمایت کی ہے۔ مدھیہ پردیش واقع نرسنگھ پور ضلع کے رہنے والے پربھات نامی شخص کی شادی 18 جنوری (ہفتہ) کو ہونی ہے اور انھوں نے بھی اپنے کارڈ پر شہریت قانون کی حمایت کی ہے۔ انھوں نے کارڈ پر لکھوایا ہے کہ ’’میں شہریت ترمیمی قانون کی حمایت میں بیداری پھیلانا چاہتا ہوں کہ لوگ اس قانون کی چیزوں کو سمجھیں۔‘‘

دراصل بی جے پی اور آر ایس ایس شہریت قانون، این آر سی و این پی آر کے خلاف پورے ملک میں ہو رہے مظاہروں سے بہت پریشان ہیں اور یہی وجہ ہے کہ اس نے ان قوانین کی حمایت میں مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ جگہ جگہ آر ایس ایس کی ذیلی تنظیمیں بھی تقاریب منعقد کر کے لوگوں کو شہریت قانون کے فائدے گنا رہے ہیں۔ کئی مقامات پر تو انھیں عوام کی زبردست مخالفت کا سامنا بھی کرنا پڑا ہے۔ شادی کارڈ پر شہریت قانون کی حمایت میں لکھے گئے جملے کو بی جے پی و آر ایس ایس کی اسی مہم سے جوڑ کر دیکھا جا رہا ہے۔ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ بی جے پی و آر ایس ایس کے کارکنان نے اپنی شادی کے کارڈ کو شہریت قانون کی حمایت کرنے کا ذریعہ بنایا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

پرچیوں پر نتن گڈکری کی تصویر، پولنگ بوتھ پر ہنگامہ، مہاراشٹر کی 5 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق54فیصد پولنگ، مسلم علاقوں میں جوش وخروش

ملک کے دیگر علاقوں کے ساتھ مہاراشٹر میں بھی لوک سبھا الیکشن کے پہلے مرحلے کی پولنگ ہوئی۔  اس دوران ریاست کی ۵؍ سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے ۔ ناگپور، گڈچرولی ۔ چمور، گوندیا ۔ بھنڈارہ اور چندر پور۔ یہ تمام سیٹیں ودربھ کے خطے میں واقع ہیں۔ اطلاع کے مطابق شام ۵؍ بجے تک ریاست میں ۵۴؍ فیصد ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...