بھٹکل : مرکزی وزیر اننت کمار ہیگڈے نے اترکنڑا ضلع بی جے پی منشور کا کیا اجراء

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 2nd May 2018, 8:16 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:2/مئی (ایس او نیوز)12مئی کو ہورہے ودھان سبھا انتخابات کے پیش نظر بی جےپی نے اترکنڑا ضلع کے انتخابی منشور کو نجی ہوٹل میں منعقدہ پریس کانفرنس میں مرکزی وزیر اننت کمار ہیگڈے نے اجراء کیا۔

منشور کے اجراء کے بعد بات کرتے ہوئے مرکزی وزیر نے کہاکہ بی جے پی کا منشور صرف ایک اعلان نہیں ہے، یہ ہمارا وعدہ ہے۔ اترکنڑا ضلع کے جغرافیائی ماحول ، سماجی طبقات کو شمار کرتے ہوئے منشور تیار کیاگیا ہے۔ بی جے پی نے باغبانی ، ٹکنالوجی ، زراعت وغیرہ کے میدان میں کافی اہم رول اداکیاہے۔ اگلے دنوں میں بی جےپی اقتدار سنبھالتے ہی آپسی تعاو ن سے ضلع کو ترقی کی راہوں پر لے جانے کی بات کہی۔

حسب ِ معمول کانگریس پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ کانگریس کا منشور ایک لطیفے گوئی کی کتاب ہے، عوام کے آنکھوں میں دھول جھونکنے کاکام کیا جارہاہے۔ ضلع نگراں کاروزیر دیش پانڈے پر بھی انہوں نے تنقید کرتےہوئے کہاکہ ان کی غفلت سے ضلع میں بہت سارے کام نہیں ہوئے۔ بے شرم کانگریس کو اس مرتبہ انتخابی میدان سے نکل جانے کی مانگ کی۔

ہم ہماری تہذیب ، روایات کو تحفظ دینےو الے ہندو دھرم کے پابند ہیں۔ لیکن اس کو سیاسی مقاصد کے لئے استعمال نہیں کئے جانے کی بات کہی۔مودی کی قیادت والی مرکزی حکومت ترقی کو ترجیح دیتی ہے ، اس انتخابات میں بھی ہم لوگ ترقی کے نام پرہی ووٹ مانگیں گے۔ اس موقع پر آئی ٹی چھاپہ ماروں کے متعلق لگائے گئے الزامات کی تردیدکرتےہوئے کہاکہ آئی ٹی کی چھاپہ ماری کا سیاست سے کچھ بھی تعلق نہیں ہے۔

بی جےپی ضلع صدر کے جی نائک ، روی ہیگڈے، پرمود ہیگڈے ، ونود پربھو، ایم جی نائک، کرشنا ایسلے، وینکٹیش نائک، امیش نائک، بھٹکل بی جےپی امیدوار سنیل نائک، راجیش نائک، کرشنا نائک، شیوانی شانتارام وغیرہ موجود تھے۔

ضلع پنچایت کے سابق ممبر ایم ایم نائک ،نارائن نائک وغیرہ مرکزی وزیر اننت کمار ہیگڈےکی موجودگی میں بی جےپی میں شمولیت اختیار کی۔ خیال رہے کہ ایم ایم نائک اس سے قبل بی جے پی میں ہی تھے بعد میں وہ نکل گئے تھے اب دوبارہ پارٹی میں شامل ہوئے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...