مرکز دہشت گردوں سے لڑنے کیلئے ای ڈی، آئی ٹی، سی بی آئی۔این سی بی کو سرحد پر بھیجے: سجے راؤت

Source: S.O. News Service | Published on 19th October 2021, 12:06 PM | ملکی خبریں |

ممبئی، 19؍اکتوبر (ایس او نیوز؍یو این آئی ) شیو سینا کے رکن پارلیمنٹ سنجے راوت نے جموں و کشمیر میں دہشت گردانہ حملے میں بہاری مزدوروں کاقتل اور غیر بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جے پی) کے زیراقتدرار ریاستوں میں مرکزی جانچ ایجنسیوں کے غلط استعمال کے معاملے پر مرکزی حکومت پر نشانہ لگایا ۔مرکزی حکومت پر طنز کرتے ہوئے مسٹر راؤت نے کہا کہ انہیں (مرکزی حکومت) انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ، سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن اور نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے اپنے بہادر افسران کو ریاستی حکومت کے حکام اور سیاسی لیڈران کو پریشان کرنے کے بجائے قوم کی سلامتی کے لئے سرحد پر بھیجناچاہیے۔

انہوں نے آج یہاں نامہ نگاروں کو بتایا، "مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو ملک کو بتانا چاہیے جموں و کشمیر سے متعلق آئین کے آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد وادی میں کیا ہورہا ہے۔ وادی کشمیر میں بہاری مزدوروں، کشمیری پنڈتوں اور سکھوں کا قتل ایک سنگین معاملہ ہے۔ "

مرکزی حکومت پر طنز کرتے ہوئے شیو سینا کے رکن پارلیمنٹ نے کہا، "حکومت نے کہا ہے کہ ہم پاکستان پر سرجیکل اسٹرائیک کریں گے۔ چین کےمعاملے پر خاموش کیوں ہیں۔ وہ (مرکزی حکومت) کیوں نہیں کہتے کہ وہ لوگ (مرکزی حکومت) چین پر سرجیکل اسٹرائیک کریں گے۔ اروناچل پردیش کی سرحد پر کیا صورتحال ہے۔‘‘

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا، ’’ہم پاکستان کے ساتھ سماجی، تجارتی، اقتصادی اور دیگر اقسام کے تعلقات کوطویل وقت کے لئے مکمل خاتمے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

مسٹر راؤت نے کہا، "ہم پاکستان کے ساتھ تعلقات نہیں رکھنا چاہتے۔ پاکستان کے ساتھ صرف کرکٹ کھیلنے پر پابندی نہیں، بلکہ اس سے تمام محاذوں پر تعلقات توڑنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ "

مسٹر راؤت نے کہا، "آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد کیا ہوا، سچائی سامنے نہیں آتی ہے۔ حکومت کے ذریعہ میڈیا کوکنٹرول کردیا گیاہے۔ حکام کے ذریعہ اپوزیشن رہنماؤں کو نظر بند کر دیا گیاہے۔ اس وجہ سے وادی کی اصل حالت کے بارے میں معلومات دستیاب نہیں ہوپارہی ہے۔ حکومت کو ملک کو بتانا چاہیے کہ کشمیر میں کیا ہو رہا ہے۔

انہوں نے مہاراشٹر کے وزراء سے اپیل کی کہ وہ اپنی کرسیوں پر بیٹھنے کے بجائے اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے ان پر لگائے گئے الزامات کا جواب دیں۔ ریاست کے وزراء کی شبیہ کو برقرار رکھنے کے لیے انہیں بولناچاہیے۔

ایک نظر اس پر بھی

48 مرتبہ گھر کا کھانا آیا، صرف 3مرتبہ آم بھیجا گیا، کیجریوال کی عرضی پر عدالت نے فیصلہ محفوظ رکھا

  شراب پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں جیل میں قید وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے جیل کے اندر انسولین دینے کے مطالبہ پر سپریم کورٹ کی جانب سے جمعہ کو سماعت کی گئی۔ عدالت نے کیجریوال کی عرضی پر فیصلہ پیر تک محفوظ رکھ لیا۔

پرچیوں پر نتن گڈکری کی تصویر، پولنگ بوتھ پر ہنگامہ، مہاراشٹر کی 5 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق54فیصد پولنگ، مسلم علاقوں میں جوش وخروش

ملک کے دیگر علاقوں کے ساتھ مہاراشٹر میں بھی لوک سبھا الیکشن کے پہلے مرحلے کی پولنگ ہوئی۔  اس دوران ریاست کی ۵؍ سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے ۔ ناگپور، گڈچرولی ۔ چمور، گوندیا ۔ بھنڈارہ اور چندر پور۔ یہ تمام سیٹیں ودربھ کے خطے میں واقع ہیں۔ اطلاع کے مطابق شام ۵؍ بجے تک ریاست میں ۵۴؍ فیصد ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...