مرکزی وزیر تعلیم نے نئی تعلیمی پالیسی -2020 کے نفاذکا جائزہ لیا

Source: S.O. News Service | Published on 14th January 2021, 11:44 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،14؍جنوری(آئی این ایس انڈیا) مرکزی وزیرتعلیم رمیش پوکھریال نشانک نے وزارت کے اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ نئی تعلیمی پالیسی 2020 پر عمل درآمدکاجائزہ لیاہے۔میٹنگ کے دوران وزیر نے وزارت تعلیم کے اعلیٰ تعلیم اور اسکولی تعلیم کے لیے محکموں کے مابین قومی تعلیمی پالیسی کے نفاذ کو مربوط کرنے کے لیے ایک ٹاسک فورس کے تشکیل کی سفارش کی ہے تاکہ اسکول کی تعلیم سے اعلیٰ تعلیم تک طلبہ خوش اسلوبی کے ساتھ مراحل طے کر سکیں۔

وزیرنے تجویز رکھی کہ اعلیٰ تعلیم کے محکمے کے سکریٹری کی قیادت میں ایک جائزہ کمیٹی اور ایک نفاذ کمیٹی تشکیل دی جائے تاکہ نئی تعلیمی پالیسی پر عمل میں تیزی لانے کو یقینی بنایا جا سکے۔پوکھریال نے پیکیج کلچر سے پیٹنٹ کلچر کی طرف توجہ مبذول کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ نیشنل ایجوکیشن ٹیکنالوجی فورم (این ای ٹی ایف) اور نیشنل ریسرچ فاؤنڈیشن (این آر ایف) پالیسی کی کامیابی کے لئیلازمی ادارے ہیں۔ لہٰذاسال 22-2021 میں ان کا قیام عمل میں لایا جائے۔ انہوں نے ذمہ داروں پر زور دیاہے کہ وہ نئی تعلیمی پالیسی اور حکومت کی موجودہ پالیسیوں کے نفاذ کے درمیان مطابقت کو یقینی بنائیں۔

انہوں نے بہتر نتائج کے لیے صنعت اور تعلیمی اداروں کے درمیان رابطے پر بھی زور دیا۔اعلیٰ تعلیم میں نفاذکے لیے مجموعی طور پر 181 ذمہ داریوں کی شناخت کی گئی۔نئی تعلیمی پالیسی کی ان شناخت شدہ 181 ذمہ داریوں کے محاذ پر پیش رفت کا واضح ٹائم لائن اور نشانوں کے ساتھ نگرانی کرنے کے لیے ایک ڈیش بورڈتیارکیاجاسکتاہے۔ذمہ داریوں پر عمل درآمد کے لئے ایک ماہانہ یا ہفت روزہ کلینڈر تیار کیا جائے تاکہ ہر متعلق ذمہ داراس کے نفاذ کے تعلق سے تازہ بہ تازہ صورتحال سے با خبرہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...