مرکزی کابینہ نے تینوں زرعی قوانین کو واپس لینے کے لیے قرارداد کو دی منظوری

Source: S.O. News Service | Published on 24th November 2021, 11:46 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،24؍نومبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں آج مرکزی کابینہ کی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں تینوں زرعی قوانین کی واپسی سے متعلق قرارداد کو منظوری مل گئی۔ تینوں زرعی قوانین کی واپسی کا اعلان گزشتہ دنوں وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کے نام خطاب کرتے ہوئے کیا تھا۔ آج ان قوانین کی واپسی والے بل پر مرکزی کابینہ کی بھی مہر لگ گئی۔ کابینہ نے اتفاق رائے سے زرعی بل واپس لینے کی قرارداد پاس کر دی ہے۔

مرکزی کابینہ سے زرعی قوانین واپسی سے متعلق قراراد کو منظوری ملنے کے بعد اب پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں اسے پاس کروایا جائے گا اور تینوں زرعی قوانین باضابطہ طور پر ختم ہو جائیں گے۔ مانا جا رہا ہے کہ مودی کابینہ جلد ان قوانین کی واپسی پر اپنی منظوری دے سکتی ہے۔ کابینہ کی میٹنگ آج وزیر اعظم دفتر میں صبح 11 بجے شروع ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس 29 نومبر سے شروع ہو رہا ہے۔ پارلیمانی ضابطوں کے مطابق کسی بھی پرانے قانون کو واپس لینے کا بھی وہی عمل ہے جو کسی نئے قانون کو بنانے کا ہے۔ جس طرح سے کوئی نیا قانون بنانے کے لیے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے بل پاس کروانا پڑتا ہے، ٹھیک اسی طرح پرانے قانون کے واپس لینے یا ختم کرنے کے لیے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے بل پاس کروانا پڑتا ہے۔

پارلیمانی اجلاس میں لوک سبھا یا راجیہ سبھا میں تینوں قوانین کے لیے یا تو تین الگ الگ یا پھر تینوں کے لیے ایک ہی بل پیش کیا جائے گا۔ پیش ہونے کے بعد بحث کرائی جائے گی، یا پھر بغیر بحث کے ہی بل پہلے ایک ایوان سے اور پھر دوسرے ایوان سے پاس ہونے کے بعد منظوری کے لیے صدر جمہوریہ کے پاس بھیجا جائے گا۔ صدر جمہوریہ کی منظوری ملتے ہی تینوں زرعی قوانین منسوخ ہو جائیں گے۔ بل پاس ہونے میں کتنا وقت لگے گا، یہ حکومت کی ترجیحات پر منحصر کرے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...