بجٹ 2023: ریلوے کے لیے 2.40 لاکھ کروڑ روپے مختص

Source: S.O. News Service | Published on 1st February 2023, 9:55 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،یکم فروری (ایس او نیوز؍ایجنسی) وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن، پارلیمنٹ میں مرکزی بجٹ 2023-24 پیش کرتے ہوئے، کہا کہ ہندوستانی ریلوے کے لیے 2.40 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ "اب تک کا سب سے زیادہ خرچ" ​​تھا، جو 2013-14 میں کیے گئے اخراجات سے نو گنا تھا۔

سرمایہ کاری کا تخمینہ 33 فیصد بڑھا کر 10 لاکھ کروڑ روپے کردیا گیا ہے، جو جی ڈی پی کا 3.3 فیصد ہوگا۔ ریاستوں کے لیے حوصلہ افزائی کرتے ہوئے، وزیر خزانہ نے کہا کہ ریاستی حکومتوں کو 50 سالہ سود سے پاک قرض ایک سال مزید جاری رہے گا۔

بجٹ 2023 سات ترجیحات پر مرکوز ہے، جسے وزیر خزانہ نے "امرت کال کے ذریعے ہماری رہنمائی کرنے والے سپتریشی" کا نام دیا۔ یہ ہیں: جامع ترقی، آخری میل تک پہنچنا، بنیادی ڈھانچہ اور سرمایہ کاری، صلاحیت کو بے نقاب کرنا، سبز ترقی، نوجوانوں کی طاقت اور مالیاتی شعبہ۔

یکم  فروری 2023 حکومت 30 اسکل انڈیا انٹرنیشنل سینٹر قائم کرے گی: ایف ایم ایف ایم نرملا سیتارامن نے کہا کہ حکومت پردھان منتری کوشل وکاس یوجنا 4.0 شروع کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ نوجوانوں کو بین الاقوامی مواقع کے لیے ہنر مند بنانے کے لیے مختلف ریاستوں میں 30 سکل انڈیا انٹرنیشنل سینٹر قائم کیے جائیں گے۔

زرعی قرضے کا ہدف بڑھا کر 20 لاکھ کروڑ روپے کیا جائے گا۔ وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے کہا: "زرعی قرضہ جات کے ہدف کو بڑھا کر 20 لاکھ کروڑ روپے کیا جائے گا، جس میں مویشی پالنے، ڈیری اور ماہی پروری پر توجہ دی جائے گی، وزیر نے کہا کہ پی ایم متسیا سمپدا یوجنا کی ایک نئی ذیلی اسکیم بھی شروع کی جائے گی۔ 6,000 کروڑ روپے کی ہدفی سرمایہ کاری کے ساتھ شروع کیا گیا۔

فروری 2023 وزیر خزانہ کا ٹرانسپورٹ انفرا پراجیکٹس پر زوز 50 اضافی ہوائی اڈے، ہیلی پورٹ، واٹر ایروڈروم، اور جدید لینڈنگ زونز کو دوبارہ زندہ کیا جائے گا۔ اسٹیل، بندرگاہوں، کھاد، کوئلہ، غذائی اجناس کے شعبوں کے لیے 100 اہم ٹرانسپورٹ انفرا پراجیکٹس کی نشاندہی کی گئی ہے جس میں 75,000 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری شامل ہے جس میں نجی ذرائع سے 15,000 کروڑ روپے شامل ہیں، وزیر خزانہ نے اعلان کیا۔

سات لاکھ سالانہ آمدنی کو انکم ٹیکس سے مکمل طور پر مستثنیٰ قرار

وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے عام بجٹ 2023-24 میں تنخواہ دار ملازمین کے لیے پرکشش انتظام کے تحت نئے ٹیکس نظام میں سات لاکھ سالانہ آمدنی کو انکم ٹیکس سے مکمل طور پر مستثنیٰ قرار دیا ہے۔ پرانے نظام میں تین لاکھ کی آمدنی کو ٹیکس فری رکھا گیا ہے۔ محترمہ سیتا رمن نے انکم ٹیکس سلیب کی تعداد پانچ کرنے کا بھی اعلان کیا، جس کے تحت 0 سے 3 لاکھ کے انکم سلیب پر کوئی ٹیکس نہیں ہوگا، 3 سے 6 لاکھ کے لیے 5 فیصد ٹیکس کی شرح، 6 سے 9 لاکھ کے لیے 10 فیصد ٹیکس ،۔ 9 سے 12 لاکھ روپے کے سلیب پر 15 فیصد اور 12 سے 15 لاکھ روپے کے سالانہ انکم سلیب پر 20 فیصد انکم ٹیکس عائد کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ 15 لاکھ سے زائد سالانہ آمدنی 30 فیصد ٹیکس کے دائرے میں آئے گی۔ وزیر خزانہ نے نئے ٹیکس نظام کو عام ٹیکس دہندگان کے لیے پرکشش بنانے کی کوشش کی ہے تاکہ پرانے نظام کو چھوڑ کر نئے نظام کو اپنانے کی حوصلہ افزائی کی جائے۔

زیادہ آمدنی والے ٹیکس دہندگان پر زیادہ سے زیادہ موثر ٹیکس کی شرح 42.7 فیصد سے کم کر کے 39 فیصد کر دی گئی ہے۔ محترمہ سیتا رمن نے طویل مدتی ٹیکس کی شرح میں اضافہ نہیں کیا، جس سے اسٹاک مارکیٹوں میں جوش و خروش دیکھا گیا اور تجارت کے دوران بمبئی اسٹاک ایکسچینج انڈیکس تقریباً 1,000 پوائنٹس چھلانگ لگایا۔ اگنی ویرون کے فنڈ میں تین گنا چھوٹ دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ اگنی ویروں فنڈ میں سرمایہ کاری کے تینوں مراحل، سرمایہ کاری پر ہونے والی آمدنی اور سرمایہ کاری کی واپسی کے وقت ٹیکس میں چھوٹ دی جائے گی۔

آتم نربھر کلین پلانٹ پروگرام 2200 کرو ڑ روپئے کی لاگت کے ساتھ شروع کیا جائے گا

خزانہ اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر محترمہ نرملا سیتا رمن نے آج پارلیمنٹ میں 23-2022 کا مرکزی بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ آتم نربھر کلین پلانٹ پروگرام2200 کرو ڑ روپئے کی لاگت سے شروع کیا جائے گا تاکہ بیماری سے پاک زیادہ قیمت کی باغبانی کے فصلوں کے لئے معیاری پلانٹنگ مٹیریل کی دستیابی کو فروغ دیا جاسکے۔

اپنی بجٹ تقریر میں، وزیر خزانہ نے کہا کہ دیہی علاقوں میں نوجوان صنعت کاروں کی زرعی اسٹارٹ اپس کی حوصلہ افزائی کے لئے ایک زرعی ایکسلریٹر فنڈ قائم کیا جائے گا۔ اس فنڈ کا مقصد یہ ہوگا کہ کسانوں کو درپیش چیلنجوں سے باہر لانے کے لئے اختراعی اور سستے حل فراہم کئے جاسکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ زرعی طور طریقہ کو بدلنے کے لئے، جدید ٹکنالوجی بھی لائی جائے گی اور پیداوار بڑھانے کے علاوہ منافع میں اضافہ کرنے کے لئے جدید ٹیکنالوجی بھی لائی جائے گی۔

شری انّ ‘کے طورپر موٹے اناج کا ذکر کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے وزیر اعظم کے اس بیان کا حوالہ دیا جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ، ہندوستان موٹے اناج کو مقبول بنانے میں پیش پیش ہے، جس کی کھپت سے زیادہ غذائیت، خوراک کی یقینی فراہمی اور کسانوں کی فلاح وبہبود کو ممکن کیا جاسکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان دنیا میں موٹے اناج (شری انّا) کا سب سے بڑا پیداوار والا ملک ہے اور وہ اس کا دوسرا سب سے بڑا برآمد کار ہے اور جوار ، راگی، باجرہ، کٹو، رامدانہ، کنگنی، کٹکی، کُڈو، چینا اور ساما جیسے موٹے اناج کی بہت سی مختلف قسمیں ملک میں اگائی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لوگ ان کے استعمال سے صحت کے بہت سے فوائد حاصل ہوتے ہیں اور صدیوں سے ہندوستان کی خوراک کا اٹوٹ حصہ رہا ہے۔

وزیرخزانہ نے اس بات کا اعتراف کیا کہ ان فصلوں کو اگا کر چھوٹے کسانوں نے اہم وطنوں کی صحت میں خاطرخواہ تعاون دے کر عظیم خدمت انجام دی ہے جس پر ہمیں فخر بھی ہے۔ہندوستان کو موٹے اناج کا ایک عالمی مرکز بنانے کے لئے حیدرآباد کے موٹے اناج کی تحقیق کا انڈین انسٹی ٹیوٹ کی مہارت کے مرکز کے طور پر ضروری مدد کی جائے گی اور اس سلسلے میں بین الاقوامی سطح پر بہترین طور طریقہ ، تحقیق اور ٹیکنالوجی مشترک کی جائیں گی ۔

نئے نرسنگ کالج قائم کئے جائیں گے

ایک خوشحال اورشمولیت والے ہندستان کے ویژن ،جس میں ترقی کا فائدہ تمام خطوں اور شہریوں ، خصوصی طور پر ہمارے نوجوانوں ، خواتین، کسانوں، اوبی سی،درج فہرست ذاتوں اور درج فہرست قبائل کو ملے، کے پیش نظرآج پارلیمنٹ میں خزانہ اور کارپوریٹ امور کی وزیر محترمہ نرملا سیتا رمن نے مرکزی بجٹ 24-2023 پیش کیا۔

نئے نرسنگ کالج انڈیا@ 100اور امرت کال کے ویژن کے مطابق وزیر خزانہ نے 2014 سے اب تک قائم کئے گئے موجودہ 157 میڈکل کالجوں کی کو-لوکیشن میں 157 نئے نرسنگ کالج قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ سیکل سیل انیمیا ایلی منیشن مشن محترمہ نرملا سیتا رمن نے سیکل سیل انیمیا ایلی منیشن مشن کا بھی اعلان کیاجو متاثر ہ قبائلی علاقوں میں 40 سال تک کی عمر والے سات کروڑ لوگوں میں بیداری پھیلائے گا اور ان کی یونیورسل جانچ کرائے گا اور مرکزی وزارتوں اور ریاستی حکومتوں کی مشترکہ کوششوں کے ذریعہ صلاح و مشورہ کا انتظام کرے گا۔

آئی سی ایم آر تجربہ گاہیں آر اینڈ ڈی کے لئے دستیاب ہوں گی

وزیر خزانہ نے کہا کہ طبی شعبے میں تحقیق اور اختراع کو فروغ دینے  کے مقصد سے سرکاری اور پرائیوٹ میڈیکل کالجوں کی فیکلٹی اور نجی شعبوں کی آر اینڈ ڈی  ٹیموں کے لئے چنیدہ  آئی سی ایم آر تجربہ گاہوں میں سہولیات دستیاب کرائی  جائیں گی۔

فارما سیکٹر میں تحقیق اور اختراع

وزیر خزانہ نے اعلان کیا کہ فارماسیوٹیکلز میں تحقیق اور اختراع کو فروغ دینے کےلئے مہارت کےمراکز کے ذریعہ ایک نیا پروگرام شروع کیا جائےگا۔  انہو ں نےکہا ’’ہم مخصوص ترجیحی شعبوں میں تحقیق و ترقی میں سرمایہ کاری کے لئے  صنعت کی حوصلہ افزائی بھی کریں گے۔

طبی آلات کے لئے وقف کثیر موضوعاتی کورسیز

میڈیکل شعبے میں مستقبل کے لئے میڈیکل ٹکنالوجیز اور اعلی سطحی مینوفیکچرنگ  کی اہمیت پر  روشنی ڈالتے ہوئے  محترمہ نرملا سیتا رمن نےکہا کہ مستقبل کی میڈیکل ٹکنالوجیز اعلی سطح مینوفیکچرنگ  اور تحقیق کے لئے  ہنریافتہ افرادی قوت کی دستیاب کو یقینی بنانے کے واسطے موجودہ اداروں میں طبی آلات کے لئے وقف  کثیر موضوعاتی کورسیز کی مدد کی جائے گی

تعلیم اور تربیت کے ضلعی اداروں کے ذریعے اساتذہ کی ٹریننگ کا احیا کیا جائے گا

بچوں اور نوعمروں کے لیے قومی ڈیجیٹل لائبریری قائم کی جائے گی ریاستوں کو پنچایت اور وارڈ کی سطح پر فزیکل لائبریریاں قائم کرنے کی ترغیب دی جائے گی فزیکل لائبریریوں کے ذریعے پڑھنے اور مالی خواندگی کےکلچر کی حوصلہ افزائی کی جائے گی ۔

حکومت کے سب کا ساتھ سب کا وکاس کے فلسفے نے جامع ترقی کی سہولت فراہم کی ہے، خزانہ اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر محترمہ نرملا سیتا رمن نے آج پارلیمنٹ میں مرکزی بجٹ 2023-24 پیش کرتے ہوئے کہا کہ، مرکزی بجٹ سات ترجیحات کو اپناتا ہے جو ایک دوسرے کی تکمیل کرتی ہیں اور پورے امرت کال کے دوران یہ ہماری رہنمائی کرنے والے ’سپترشی‘ کے طور پر کام کرتی ہیں۔

جامع ترقی حکومت کی ترجیحات میں سے ایک ہے جس میں صحت، تعلیم اور ہنر مندی شامل ہیں۔ اساتذہ کی تربیت پر زور دیتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ اساتذہ کی تربیت کے عمل کی جدید طریقہ تدریس، نصاب کے لین دین، مسلسل پیشہ ورانہ ترقی، ڈپ اسٹک سروے اور آئی سی ٹی کے نفاذ کے ذریعے تشکیل نو کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس مقصد کے لیے ڈسٹرکٹ انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ کو فعال انسٹی ٹیوٹ آف ایکسیلنس کے طور پر تیار کیا جائے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...