لاک ڈاؤن کی وجہ سے ہوئے بے روزگار، تو شروع کردی چوری، پانچ گرفتار

Source: S.O. News Service | Published on 2nd July 2020, 9:19 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،2؍جولائی(ایس او نیوز؍ایجنسی) جنوبی مشرقی دہلی ضلع کی پولیس نے لاک ڈاؤن کی وجہ سے بے روزگار ہونے کے بعد چوری کی واردات انجام دینے والے پانچ افراد کو گرفتار کیا ہے اور ان سے بڑی تعداد میں موبائل فون اور ہاتھ کی گھڑیاں برآمد کی ہیں۔ پولیس افسر نے جمعرات کے روز بتایا کہ پل پرہلادپور تھانے کی پولیس نے پانچ افراد کو گرفتار کیا جن کی شناخت عامر، شیوم ملک، ونود کمار، اجے عرف رودا اور شیو کے طور پر ہوئی ہے، جبکہ تین دیگر، مونو، سوربھ اور تشار مفرور ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔

پولیس افسر کے مطابق تفتیش کے دوران ان لوگوں نے بتایا کہ لاک ڈاؤن کے بعد یہ سب بے روزگار ہوگئے اور ان کے پاس آمدنی کا کوئی ذریعہ نہیں تھا، لہذا انہوں نے دوستوں کے ساتھ چوری کا منصوبہ بنایا، لیکن چوری شدہ سامان فروخت کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکے۔

ملزموں نے اعتراف کیا کہ 25-26 جون کی رات کو لال کنواں علاقے میں ایک گودام میں چوری کی تھی۔ چوری کی شکایت پر ہی پولیس ان تحقیقات کے دوران ان افراد کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔ پولیس نے ان کے پاس سے 105 موبائل فونز، 300 دستی گھڑیاں، کاسمیٹک سمیت 30 پیکٹ ضبط کریئے ہیں۔ پولیس اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے اور ان کے تین ساتھیوں کی تلاش کر رہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

یوم آزادی کے موقع پر 926 پولس اہلکاروں کو تمغے سے نوازا گیا

یوم آزادی کے موقع پر ملک بھر میں 926 پولس اہلکاروں کو پولس میڈل سے نوازا گیا ہے، جن میں سے 215 پولس اہلکاروں کو بہادری کا میڈل، 80 اہلکاروں امتیازی کاموں کے لیے صدر جمہوریہ کا تمغہ اور 631 اہلکاروں کو خصوصی خدمات کے لیے صدرجمہوریہ کے تمغے کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔