بھٹکل غوثیہ اسٹریٹ میں زیرتعمیر ڈیم کے اطراف مٹی کا ڈھیر؛ تیز بارش ہونے کی صورت میں پورا علاقہ پانی میں ڈوبنے کا خطرہ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 5th May 2019, 6:33 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 5/مئی (ایس او نیوز)  بھٹکل غوثیہ اسٹریٹ کے عوام ایک طرف  ڈرینیج سسٹم  کے ناکام ہونے سے سخت پریشان ہیں اور قریب سات سو کنویں خراب ہوجانے سے  سماجی ادارہ کے   ذمہ داران  سمیت  اُس وقت کے کونسلروں کو کوس رہے ہیں  تو وہیں اب  ندی پر ڈیم کی تعمیر کو لے کرعلاقہ کے عوام  ایک نئی  پریشانی میں مبتلا ہوگئے ہیں۔ 

کم و بیش ڈیڑھ کروڑ کی لاگت سے  غوثیہ اسٹریٹ  میں ڈیم کی تعمیر کا کام جاری ہے، اس ڈیم کی مدد سے  شرابی ندی کا پانی چوتنی اور دور دراز علاقوں تک پہنچایا جائے گا اور اُن علاقوں میں کھیتی باڑی کے کام کے لئے اسی ندی کا  پانی  استعمال کیا جائے گا، مگر  لوگ حیرت کا اظہار کررہے ہیں کہ  شرابی ندی کے پانی کو دور دراز علاقوں تک  پہنچانے کے لئے ڈیم کی تعمیر تو ہورہی ہے اور اُس کے لئے اتنی خطیر رقم بھی منظور کی گئی ہے   مگر ندی  کو صاف کرنے اور اس میں پڑی ہوئی مٹی اور کچروں کے ڈھیر کو ہٹانے اور ندی کو گہرا  کرنے کے لئے کسی طرح کی کوئی پہل نہیں کی جارہی ہے۔اس تعلق سے نہ کوئی کونسلر  دھیان دے رہا ہے اور نہ ہی اُنہیں میونسپالٹی میں بھیجنے والے ادارے  توجہ دے رہے ہیں۔

ایسے میں ڈیم کی تعمیر کے لئے  ندی کے دونوں طرف پانی  کے بہاو کو روکنے کے لئے مٹی کا ڈھیر جمع کیا گیا ہے ۔ زیر تعمیر ڈیم کے قریب واقع غوثیہ مسجد کے  سامنے مٹی کا ایک پہاڑ کھڑا کیا گیا ہے تاکہ تعمیری کام کو بخوبی  انجام دیاجاسکے، مگر چونکہ  اگلے چند دنوں میں شہر میں بارش  شروع ہونے کے آثار نظر آرہے ہیں، ایسے میں عوام خطرہ  محسوس کررہے ہیں کہ فوری طور پر اگر مٹی کو  وہاں سے نہیں ہٹایا گیا  تو  پانی کو آگے جانے کا راستہ نہیں ملے گا اور اس کے نتیجے میں پورا علاقہ پانی میں ڈوب سکتا ہے۔

علاقہ کے سماجی کارکن جناب محمد علی سدی باپا نے بتایا کہ انہوں نے   اس تعلق سے  قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم بھٹکل کے ذمہ داران کو  علاقہ کی صورتحال سے واقف کرایا ہے،  توقع ہے کہ وہ  تعلقہ انتظامیہ  کو علاقہ کے مسائل سے آگاہ کریں گے اور اس مسئلہ کو حل کریں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...