کشمیر: غیر یقینی صورتحال کے 110 دن، سری نگر کی جامع مسجد 16 ویں جمعے کو بھی مقفل

Source: S.O. News Service | Published on 23rd November 2019, 12:13 AM | ملکی خبریں |

سری نگر،22/نومبر(ایس او نیوز/یو این آئی) وادی کشمیر میں 110 دنوں سے جاری غیر اعلانیہ ہڑتال اور غیر یقینی صورتحال کے بیچ جمعہ کے روز جہاں وادی میں کہیں مکمل تو کہیں جزوی ہڑتال سے معمولات زندگی متاثر رہے وہیں نوہٹہ میں قائم وادی کی سب سے قدیم معبد جامع مسجد بھی مسلسل 16 ویں جمعے کو بھی مقفل رہی۔

قابل ذکر ہے کہ وادی میں گزشتہ کئی روز سے معمولات زندگی شاہراہ بحالی کی طرف جادہ پیما تھے لیکن وزیر داخلہ امیت شاہ کے پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کے دوران اس بیان کہ وادی میں حالات بہتر ہیں، کے بعد وادی میں حالات نے یکایک کروٹ بدل لی۔

بتادیں کہ مرکزی حکومت کے پانچ اگست کے جموں کشمیر کو دفعہ 370 اور دفعہ 35 اے کے تحت حاصل خصوصی اختیارات کی تنسیخ اور ریاست کو دو وفاقی حصوں میں منقسم کرنے کے فیصلے کے بعد وادی میں غیر اعلانیہ ہڑتال کا لامتناہی سلسلہ جاری ہوا جو ہنوز جاری ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق وادی کے یمین ویسار میں جمعہ کے روز مکمل ہڑتال سے معمولات زندگی مفلوج ہوکر رہ گئے اگرچہ سڑکوں پر ٹرانسپورٹ کی جزوی نقل حمل جاری رہی لیکن بازاروں میں تمام دکانیں صبح سے ہی مقفل رہیں اور دیگر تجارتی سرگرمیاں بھی متاثر رہیں۔ شہر سری نگر کے پائین و بالائی علاقوں میں جمعہ کے روز جملہ بازاروں میں دکانیں صبح کے وقت بھی نہیں کھل گئیں تاہم سڑکوں پر نجی ٹرانسپورٹ کی نقل وحمل جاری رہی اور نجی ٹرانسپورٹ کو بھی جزوی طور پر سڑکوں پر دیکھا گیا۔

پائین شہر کے نوہٹہ میں واقع وادی کی سب سے بڑی اور قدیم معبد جامع مسجد مسلسل 16 ویں جمعے کو بھی مقفل رہی اور جامع کے گرد وپیش سیکورٹی حصار کو مزید سنگین کیا گیا تھا۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ جامع مارکیٹ صبح سے ہی مکمل بند رہا اور سڑکوں پر ٹریفک کی بھی بہت کم نقل وحمل جاری رہی۔

جنوبی کشمیر سے موصولہ اطلاعات کے مطابق اننت ناگ، پلوامہ، کولگام اور شوپیاں اضلاع میں بھی جمعہ کے روز جزوی ہڑتال رہی سڑکوں پر نجی ٹرانسپورٹ کی نقل وحمل جاری رہی تاہم پبلک ٹرانسپورٹ کی بہت کم آمد رفت دیکھی گئی۔ شمالی ووسطی کشمیر سے جمعہ کے روز جزوی ہڑتال کی وجہ سے معمولات زندگی متاثر رہنے کی اطلاعات ہیں۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق شمالی کشمیر کے کپواڑہ، بارہمولہ اور بانڈی پورہ اضلاع میں بھی جمعہ کے روز جزوی ہڑتال رہی تاہم سڑکوں پر ٹرانسپورٹ کی نقل وحمل جاری رہی۔ وسطی کشمیر کے بڈگام اور گاندربل اضلاع سے بھی اسی نوعیت کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

وادی میں اگرچہ ٹیلی فون خدمات اور ریل خدمات جزوی طور پر بحال ہوئی ہیں تاہم انٹرنیٹ اور ایس ایم ایس خدمات مسلسل معطل ہیں جس کے مختلف شعبہ ہائے حیات سے وابستہ لوگوں بالخصوص صحافیوں، طلبا اور تاجروں کے مسائل اور معاملات ہر گزرتے دن کے ساتھ پیچیدہ ہورہے ہیں۔

صحافیوں کا کہنا ہے کہ انہیں محکمہ اطلاعات وتعلقات عامہ کے ایک چھوٹے کمرے میں قائم میڈیا سینٹر میں روز جاکر پیشہ وارنہ کام کرنا پڑرہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انٹرنیٹ کی مسلسل معطلی سے ہمارا کام از حد متاثر ہورہا ہے۔ انٹرنیٹ اور ایس ایم ایس خدمات کی مسلسل معطلی سے طلبا اور تجار کی پریشانیاں ہر گزرتے دن کے ساتھ دو چند ہورہی ہیں۔ وادی کے سرکاری دفاتر اور بنکوں میں معمول کا کام کاج بحال ہوا ہے اور تعلیمی اداروں میں بھی امتحانات شروع ہونے سے طلبا کی گہماگہمی میں اضافہ ہوا ہے تاہم یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ پانچ اگست کے بعد یہاں تعلیمی اداروں میں تدریسی عمل بحال نہیں ہوسکا جس کے باعث طلبا نصف نصاب بھی مکمل نہیں کرپائے۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...