بیروت کے وسط میں واقع تاریخی عمارت میں آگ لگ گئی !

Source: S.O. News Service | Published on 16th September 2020, 8:48 PM | عالمی خبریں |

بیروت،16/ستمبر (آئی این ایس انڈیا)لبنان کے دارالحکومت بیروت کے وسط میں واقع کاروباری علاقے میں ایک تاریخی عمارت کو منگل کے روز آگ لگ گئی ہے۔اس عمارت کا ڈیزائن برطانوی عراقی آرکیٹیکٹ ضحیٰ حدید نے تیار کیا تھا۔

لبنان کے محکمہ شہری دفاع کے مطابق آگ پر جلد قابو پا لیا گیا ہے۔ العربیہ کے ذرائع کے مطابق عمارت کئی برس تک زیرتعمیر رہی تھی اور یہ پایہ تکمیل کے قریب تھی۔

لبنان کے سوشل میڈیا کے صارفین نے اس عمارت کو آگ لگنے کے واقعے کی تصاویر آن لائن پوسٹ کی ہیں۔بیروت میں آتش زدگی کا یہ چوتھا واقعہ ہے۔

اس شہر کے مکین ابھی تک چار اگست کو بیروت کی بندرگاہ پر تباہ کن دھماکے کے صدمے سے ابھی نہیں نکلے ہیں۔آتش زدگی کے اس نئے واقعہ سے دو روز قبل ہی بندرگاہ سے ہفتہ کی شب سفید دھواں بلند ہوا تھا۔ لبنانی حکام نے بتایا تھا کہ دھماکے اور آتش زدگی میں تباہ شدہ ملبے سے بلند ہوا تھا۔

بیروت کی بندرگاہ پر جمعرات کو بھی خوف ناک آگ لگ گئی تھی اور لبنانی فائر فائٹروں اور فوج کے ہیلی کاپٹروں نے طویل جدوجہد کے بعد اس آگ پر قابو پایا تھا۔ ایک گودام میں آگ لگنے کے بعد سیاہ دھویں کے بادل آسمان کی جانب بلند ہورہے تھے۔

واضح رہے کہ بیروت میں چار اگست کو تباہ کن دھماکے سے بندرگاہ کو شدید نقصان پہنچا تھا اور وہ استعمال کے قابل نہیں رہی ہے۔اس دھماکے کے نتیجے میں 190 افراد ہلاک اور چھے ہزار سے زیادہ خمی ہوگئے تھے۔اس دھماکے میں ہزاروں عمارتیں تباہ ہوگئی تھیں اور کم سے کم تین لاکھ افراد بے گھر ہوگئے تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...