پتور : 'جنا سیوا کیندرا' میں غیر قانونی طور پر ووٹر آئی ڈی بنانے کا الزام - افسران نے مارا چھاپہ - دستاویزات ضبط

Source: S.O. News Service | Published on 6th December 2022, 8:12 PM | ساحلی خبریں |

پتور ،6 ؍ دسمبر (ایس او نیوز) ریاست کے مختلف مقامات پر ووٹروں کی فہرستوں میں گڑبڑی کی خبریں مل رہی ہیں ۔ اسی بیچ ضلع جنوبی کینرا کے پتور میں بھی 'جنا سیوا کیندرا' نام سے چل رہے غیر سرکاری دفتر میں غیر قانونی طور پر ووٹر آئی ڈی بنانے کی رپورٹ موصول ہوئی ہے ۔
    
بتایا جاتا ہے کہ پتور کے ایک شخص نے اپنا ووٹر شناختی کارڈ گم ہوجانے کی شکایت کے ساتھ 'میدین جنا سیوا کیندرا' پہنچا جہاں آن لائن درخواست دینے کے بعد اسی مرکز سے اس کو نیا شناختی کارڈ فراہم کیا گیا ۔ اس شخص کو اس شناختی کارڈ پر کچھ شک ہوا جس کی وجہ سے وہ تعلقہ آفیس میں موجود الیکشن سیکشن کے افسران سے اس کارڈ کی تصدیق کرنے کی کوشش کی ۔ اس طرح ایک غیر سرکاری دفتر میں غیر مجازی طور پر ووٹر شناختی کارڈ بنوانے کا معاملہ سامنے آیا ۔
    
اسی پس منظر میں اسسٹنٹ کمشنر گریش نندن کی قیادت میں تحصیلدار نیسرگا پریا اور تعلقہ آفس میں الیکشن سیکشن سے متعلقہ افسران کی ٹیم نے میدینی جنا سیوا کیندرا پر چھاپہ مارا ۔ تلاشی کے دوران غیر قانونی ووٹر شناختی کارڈس اور دیگر دستاویزات ضبط کیے گئے اور دفتر کو مہر بند کیا گیا ۔
    
میدینی جنا سیوا کیندرا کے مالکن کا کہنا ہے کہ انہوں نے کوئی غلطی نہیں کی ہے ۔ متعلقہ ویب سائٹ اوپن ہونے پر ہمارے اہلکار نے لاگ ان کرکے ووٹر شناختی کارڈ بنایا ہے ۔ ہم نے افسران کے سامنے اسے عملاً کرکے دکھایا بھی ہے ۔ سرکاری افسران اور الیکشن کمیشن کے افسران کی دستخط فورجری کرنا ہمارے لئے کیسے ممکن ہو سکتا ہے ۔ ہم نے جان بوجھ کر کوئی غلطی نہیں کی ہے ۔ 
    
اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ  ہم نے کسی بھی بیرونی دفتر کو ووٹر شناختی کارڈ بنانے کا اختیار نہیں دیا ہے ۔ اس کے باوجود اس سینٹر میں ووٹر کارڈ بنانے کی بات سامنے آئی ہے ۔ کارڈ ضبط کرکے مرکز کو سیل کیا گیا ہے ۔ اس معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہے ۔ اگر غلطی ثابت ہوئی تو پھر اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی ۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...