مینگلور کے قریب موڈبیدری میں اگربتی سے لگی گھر میں آگ۔ 3لاکھ روپے کا نقصان

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 20th April 2019, 7:09 PM | ساحلی خبریں |

مینگلور20؍اپریل (ایس او نیوز) قریبی علاقہ موڈبیدری کے مضافاتی علاقے میں ایک اگربتی کی وجہ سے لگنے والی آگ سے چھوٹا ساگھر پوری طرح جل کر خاکستر ہوگیا جس کے نتیجے میں 3لاکھ روپے کا نقصان ہونے کا اندازہ لگایا گیا ہے۔

ذرایع  کے مطابق صادق نامی شخص اپنی بیوی کے ساتھ اس گھر میں رہا کرتا تھا۔ لیکن پچھلے ڈیڑھ مہینے قبل اس کی بیوی بیماری کی وجہ سے انتقال کرگئی تو وہ اپنی دوبیٹیوں صفا اور سمرین کے ساتھ کوٹے باگیلو میں اپنے رشتے داروں کے گھر جاکر رہنے لگا تھا۔ جمعہ کی شام میں وہ اپنے گھر آیا تھا اور رات آٹھ بجے تک وہاں رکا تھا ۔ پھر وہ گھر میں اگربتی سلگاکر چلایا گیاتھا۔شاید جلتی ہوئی اگربتی کسی کپڑے پر گرگئی اور اس کے بعد گھر میں کا سامان سلگ اٹھا۔

سنیچر کے دن صبح میں اس کے پڑوسی سلیم نے دیکھا کہ صادق کا گھر جل کر خاکستر ہوگیا ہے۔جائزہ لینے پر پتہ چلا کہ گھر کے سامان، ٹی وی، الماری کے علاوہ نقد چار ہزار روپے بھی جل کر خاک ہوگئے ہیں۔جملہ 3لاکھ روپے کا مالی نقصان ہونے کا اندازہ لگایا گیا ہے۔
 

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔